ای ایف یو کے بارے میں

1932ء سے اعلیٰ کارکردگی کی واضح مثال

ہماری کمپنی کی ابتدا

1930ء

بیسویں صدی کی تیسری دہائی کے اوائل میں، قائدِاعظم محمد علی جناح کی قیادت میں، برصغیر کے مسلمانوں کی اقتصادی نشاطِ نو کے اثرات ظاہر ہوئے. بحری، فضائی، انشورنس کمپنیوں اور بینکنگ کی صنعتوں نے اپنی بنیادیں رکھیں.

1932ء

1932ء میں جناب غلام محمد نے آغا خان سوم اور نواب بھوپال کے مالی تعاون سے ایسٹرن فیڈرل یونین انشورنس کمپنی (ای ایف یو )قائم کی ۔ جناب عبدالرحمن صدیقی کمپنی کے بانی چیئرمین بنے ۔کمپنی کی رجسٹریشن کلکتہ میں ہوئی۔

1947ء

1947ء سے اس کمپنی کو ایک نئے ملک پاکستان میں نیا گھر ملا۔ جلد ہی یہ ایک جدید اور تیزی سے ترقی کرنے والی انشورنس کمپنی بن گئی یہ اس وقت کی بات ہے جب کہ انشورنس کاتین چوتھائی کاروبار غیرملکی اداروں کے زیر تسلط تھا۔

1961ء

1961ء تک ای ایف یو عالمی افق پر پاکستان کی انشورنس صنعت کی علم بردار بن چکی تھی اور جناب روشن علی بھیم جی کی قیادت میں افریقی و ایشیائی ممالک(علاوہ جاپان) میں لائف انشورنس کی سب سے بڑی کمپنی تھی ۔ اسے یہ مقام 1972ء تک حاصل رہا جب صنعتیں قومیالی کی گئیں۔ بعد ازاں یہ واحد جنرل انشورنس کمپنی کے طور پر کام کرتی رہی اور نئے نام اور جذبہ کے ساتھ خدمات فراہم کرتی رہی۔

ٹائم لائن

ای ایف یو جنرل وقت کے ارتقائی مراحل سے گزر کر انشورنس صنعت میں ایک بےنظیر ادارہ بنا.

کمپنی پروفائل

ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ پاکستان کی سب سے بڑی جنرل انشورنس کمپنی ہے اور عرصہ دراز سے قائم ہے، جس کی بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کی لگن ہمیشہ اسے ایک قدم آگے رکھتی ہے۔

1932 میں کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک، ای ایف یو بدلتے وقت کے تقاضوں کا مسلسل مقابلہ کرتا آیا ہے۔ ہم نے ایک متنوع کسٹمر بیس بھی تشکیل کی ہے، جس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اقسام کے خطرات کی کوریج، مہارت میں بہتری اور وعدوں کی بروقت تکمیل میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2017 میں ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ اور تکافل آپریشنز نے 20 ارب روپے کے پریمیم / کنٹری بیوشن حاصل کیے۔ اور ای ایف یو کو پاکستان کی تاریخ میں اس سنگِ میل کو عبور کرنے والی پہلی جنرل انشورنس کمپنی کا اعزاز حاصل ہوا۔

ای ایف یو جنرل اپنے تجارتی اور انفرادی مؤکلوں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر انشورنس خدمات فراہم کرتا ہے۔ جن میں فائر، انجینئرنگ، میرین، ایوی ایشن، موٹر، متفرقہ خدمات اور تکافل (اسلامی انشورنس) کی کوریج شامل ہیں۔ ہماری کسٹمر بیس ہر قسم کے صنعتی و تجارتی خطرات اور ریٹیل بزنس وغیرہ کو ٹریول انشورنس، موٹر انشورنس وغیرہ کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ای ایف یو کی ریٹنگ قومی اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے کی ہے، جس میں VIS، پاکستان کا PACRA اور امریکہ کا AM Best شامل ہے۔ VIS اور PACRA نے اسٹیبل آؤٹ لک کے ساتھ AA+ جبکہ AM Best نے آؤٹ لک اسٹیبل کے ساتھ B+ کی ریٹنگ دی ہے۔ ای ایف یو ISO 9001: 2015 سے مصدقہ بھی ہے۔

پاکستان کی صنعت اور معیشت کے استحکام کے حوالے سے ای ایف یو جنرل کی خدمات کے اعتراف میں اسے متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ جن میں پاکستان مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ ، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان (آئی سی اے پی) اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی) کا بیسٹ کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ ، پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا اچیومنٹ ایوارڈ اور گولڈ میڈل ، ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کی سافا کا بیسٹ پریزینٹڈ سالانہ رپورٹ (سرٹیفکیٹ آف میرٹ) ، برانڈز فاؤنڈیشن کا برانڈ آف دی ائیر ایوارڈ ، کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کنزیومر چوائس ایوارڈ ، اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ ، وغیرہ شامل ہیں۔

ای ایف یو جنرل پاکستان کا ایک قابلِ اعتماد برانڈ ہے اور چینی انفراسٹرکچر پروجیکٹس (سی پیک) کا معروف انشورر بھی۔ ای ایف یو نے پاکستان انشورنس انڈسٹری کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے درکار بہترین قیادت، افرادی قوت اور رہنمائی فراہم کرتا آیا ہے۔

ہمارا مشن اور اوّلین مقصد

ہمارا اوّلین مقصد

بہترین سے بہتر خدمات کی فراہمی کی جدوجہد۔

ہمارا مشن

ہمارا مشن ہے کہ ہم کسٹمرز کی امیدوں سے بھی آگے بڑھ کر ان کو بہترین سروس فراہم کریں . اس مقصد کیلئے ہم اپنے طریقہ کار، ٹیکنالوجی اور لوگوں کو مسلسل بہتر کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

ہمارے اقدار

امید سے بڑھ کر خدمات کی فراہمی کے ذریعے بہترین کمپنی کا مقام حاصل کرنا۔

ہماری بنیادی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

سالمیت اور اخلاقیات
کاروبار کرتے ہوئے اخلاقی اقدار، وقار، انصاف اور شفافیت کا خیال رکھنا۔
اعلیٰ ترین معیار
ہم اپنی کارکردگی کو نتائج کے ساتھ ساتھ خدمات کے معیار پر پرکھتے ہیں۔
پیشہ وارانہ خدمات
ہم پیشہ وارانہ کاملیت پر یقین رکھتے ہیں۔
ہمارے لوگ
اس ادارہ میں لوگ ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں۔ ہر ایک قابل عزت ہے بلا کسی تفریق کے۔
کاروباری سماجی ذمہ داری
ہم صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مختلف اداروں کو عطیات دیتے ہیں تاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔
معاهده
ہمارى انتظامیہ باضابطہ قانونى تقاضوں کى تعمیل کى پابند ہے اور کمپنى کے جدید اہداف و مقاصد کے پیشِ نظر، ہمارے مینجمنٹ سسٹم کى مسلسل بہترى کے لئے کوشاں ہے۔ پالیسى اور اس کے مقاصد اى ایف یو کے سیاق و سباق اور لائحہ عمل کے عین مطابق ہیں، اور انتظامیہ کى جانب سے وقتاً فوقتاً زیرِ غور لائے جاتے ہیں۔

1932

قیام کا سال

ISO 9001:2015

سرٹیفیکیشن

+AA

VIS, PACRA

مستحکم آؤٹ لک

+B

A.M.Best

مستحکم آؤٹ لک

ای ایف یو گروپ

ای ایف یو گروپ کی دوسری ماتحت کمپنیاں

ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ

ISO 9001 مصدقہ

پاکستان کی سب سے بڑی لائف ایشورنس کمپنی

ویب سائیٹ پر جائیں

ای ایف یو ہیلتھ انشورنس لمیٹڈ

پاینیر اور لیڈر

پاکستان کی پہلی مخصوص صحت انشورنس

ویب سائیٹ پر جائیں

آفس نیٹ ورک

قریبی دفتر تلاش کریں.

Chichawatni (Sub-Office)

44 Railway Road,Chichawatni

040-5486848 - 5481742

Chistian (Sub-Office)

105 -E,Chistian

0632-503989

D.G Khan (Sub-Office)

Karachi Head Office

Karachi Central Division

Karachi Central Division (Unit'B')

Karachi Central Division (Unit'C')

Karachi Central Division Auto Leasing Unit

Karachi Corporate Division

Karachi Export processing Zone Branch

Lahore Punjab Region

Lahore Al-Hamd Branch

Lahore Bank Square Branch

Lahore Gulberg Arcade Unit

Lahore Model Branch

Quetta (Sub-Office)

Rahim yar Khan (Sub-Office)

Vehari (Sub-Office)

Selected Product

Conventional