رازداری پالیسی
کمپنی، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ، افراد سے جمع کردہ معلومات کی رازداری اور حفاظت کو یقینی بناتا ہے. اس ویب سائٹ کے لئے ہماری معلومات کے طریقے ذیل میں بیان ہیں. آپ کو اس رازداری کی پالیسی پر باقاعدگی سے نظر ثانی کرنا چاہئے کیونکہ یہ کسی بھی وقت ہمارے واحد صوابدید پر تبدیل ہوسکتی ہے.
آپ کی ذاتی معلومات:
آپ کو ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرنے کے لئے ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جب تک واضح طور پر بیان نہیں کیا جائے. مثال کے طور پر، کچھ فیچرز کو آپ ذاتی معلومات جمع کیے بغیر استعمال میں نہیں لاسکتے. اس معلومات میں نام، پتہ، ای میل ایڈریس، اور فون نمبر شامل ہوسکتا ہے.
اگر آپ ہمیں ذاتی معلومات فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو، آپ یقین دہانی کر سکتے ہیں کہ یہ معلومات محفوظ ڈیٹا بیس میں رکھی جاتی ہے. ہم آپ کے متعلق جو کچھ جانتے ہیں اسے آپکی بہتر خدمت کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں. ہم اسکا استعمال کرسکتے ہیں اور اسے اپنے ملحقہ اداروں پر قانونی صورت پہ ظاہر کرسکتے ہیں. مثلاً، ہم آپ کی معلومات کا استعمال اور دوسروں کے سامنے اسکو منکشف کر سکتے ہیں، اس صورت میں کہ
- ای ایف یو جنرل مصنوعات یا خدمات کے لئے آپ کی درخواست کا اندازہ کرنے میں مدد ہو.
- دعووں اور دیگر لین دین کے معاملات پر عمل کرنے میں مدد ملے.
- ہم آپ سے متعلق معلومات کی تصدیق اور اصلاح کریں.
- آپ سے متعلق جانکاری، فراڈ، رشوت خوری، دہشت گردی اور دیگر جرائم کی روک تھام میں ہماری مدد کرتی ہے.
- کاروبار چلانے میں ہماری مدد کرے.
- ہمیں اعداد و شمار کے عمل میں آسانی ہو.
- ہمارے لئے تحقیقات کرنے کا سبب بنے.
- ہمیں قانون کے مطابق عمل کرنے میں مدد ہو.
- کاروباری حساب کتاب ہوسکے.
آپکی ذاتی معلومات کو منکشف کرنے کی دیگر وجوہات میں شامل ہے:
- ایسا کرنا جو عدالت یا سرکاری ایجنسی ہمیں کرنے کا حکم دے؛ مثلاً، تلاشی حکم نامہ کی تعمیل، وغیرہ.
- جو ہم آپ کے بارے میں جانتے ہوں اسکا کسی دوسری کمپنی پہ انکشاف کرنا، اگر ہماری کمپنی یا ہمارے کاروبار کا کوئی بھی حصہ فروخت یا کسی اور کمپنی کے ساتھ ضم ہو.
- حکومت کو معلومات فراہم کرنا تاکہ وہ فیصلہ کر سکے کہ آیا آپ کو اسکی جانب سے دیے جانے والے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں یا نہیں.
- آپکے طبی نگہداشت فراہم کنندہ کو ایک طبی مسئلہ کے بارے میں بتانا جو آپ کو درپیش ہے لیکن آپ اس سے آگاہ نہیں.
- اگر آپ کے پاس صحت انشورنس ہے تو آپ کی معلومات کو ہم مرتبہ جائزہ کرنے کے ادارے میں دینا.
- معلومات کسی ایسے شخص کو دینا جو آپ کے انشورنس میں قانونی دلچسپی رکھتا ہو، جیسے کسی نے آپ کو پیسہ دیا ہو اور آپ کی پالیسی کا دعویدار ہو.
جب ہم کسی سے کاروباری خدمات حاصل کرنے کے لئے معلومات فراہم کرتے ہیں تو انہیں اس معلومات کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے. اور وہ اس معلومات کو صرف کاروباری خدمات انجام دینے کے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں.
ہم اپنی دیگر مصنوعات اور خدمات آپ کو پیش کرنے کے لیے آپ کے متعلق جانکاری کا استعمال کرسکتے ہیں. ہم دوسرے کمپنیوں سے مدد حاصل کرنے کیلئے آپکی معلومات منکشف کرسکتے ہیں. مارکیٹ کی مصنوعات اور خدمات میں آپکی معلومات کا استعمال کرنے کے دوسرے قوانین درج ذیل ہیں.
- ہم آپ کے متعلق معلومات اپنے کسی بھی ملحقہ پر جو اپنی مصنوعات کی ترسیل کرنا چاہتا ہو، منکشف نہیں کریں گے، جب تک ہم آپ کو مطلع نہ کردیں.اس کے بعد آپ کو بذریعہ "اپٹنگ آؤٹ" ہمیں یہ بتانے کا موقع ملے گا کہ ہم آپ کی معلومات کا اشتراک نہیں کریں.
- مشترکہ مارکیٹنگ کے انتظام کے ذریعہ آپ کو مصنوعات اور خدمات کی پیشکش کرنے والی دوسری مالی سروس کمپنی کے ساتھ آپکی معلومات کا اشتراک کرنے سے پہلے، ہم آپ کو "آپٹ آؤٹ" کریں گے.
- ہم اس طرح کے مشترکہ مارکیٹنگ کے انتظام کے علاوہ، مصنوعات کو فروخت کرنے میں استعمال کے لئے غیرملحق کمپنیوں پر معلومات منکشف نہیں کریں گے.
- ہم آپ کی صحت کی معلومات کا اشتراک اس کی مصنوعات اور خدمات کی ترسیل کے لئے کسی دوسری کمپنی کے ساتھ، یہاں تک کہ ہمارے معاونوں کے ساتھ بھی نہیں کریں گے.
عموماً، اگر آپ ہم سے بذریعہ درخواست دریافت کریں تو ہم آپ کو اس بات کا جائزہ لینے دیں گے کہ ہم آپ کے بارے میں کیا جانتے ہیں. (اس کی قانونی حساسیت کی وجہ سے، ہم آپ کو وہ نہیں دکھائیں گے جس کا علم ہمیں دعوے یا مقدمہ کے سلسلے میں ہوا.) اگر آپ ہمیں آگاہ کریں کہ ہم آپ کے بارے میں جو معلومات رکھتے ہیں وہ غلط ہے، تو ہم اس کا جائزہ لیں گے. اگر ہم آپ سے اتفاق کرتے ہیں تو، ہم اپنے ریکارڈ کو درست کریں گے. اگر ہم آپ سے متفق نہیں ہیں تو، آپ ہمیں درخواست لکھ سکتے ہیں، اور ہم آپ کے بیان کو شامل کریں گے جب ہم آپ کی معلومات ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ سے باہر کسی کو فراہم کریں گے.
نابالغ:
ای ایف یو جنرل کی ویب سائٹ پہ ہم 18 سال سے کم عمر بچوں کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوئی فعال کوشش نہیں کرتے. ہمارا ماننا ہے کہ جو بچے ای ایف یو جنرل کو معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں انھیں اپنے والدین یا قانونی سرپرست سے اجازت لینی چاہئے.
اضافی حقوق:
قابل اطلاق قوانین شاید آپ کو اضافی حقوق دے سکتے ہیں جو اس رازداری کی پالیسی میں بیان نہیں ہیں.