اخلاقیات اور پیشہ ورانہ عمل کی تفصیلات

اخلاقیات، وقار، انصاف اور شفافیت کے ساتھ کاروبار چلانا۔

تعارف اور مقصد:

ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ پاکستان میں معروف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ہمارا کاروباری فلسفہ ہےکہ ہمارے کسٹمرز ،شیئر ہولڈرز اور ملازمین کے لئے ہمیں ایک مثالی اور قائدانہ کمپنی کا مقام برقرار رکھنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہم کسی ایک منزل پر بس نہیں کرتے بلکہ جہد مسلسل میں رہتے ہیں اور بہتر سے بہتر نتائج کے لئے کوشاں ہوتے ہیں۔

ای ایف یو جنرل نے ایک مختلف سطح پر مہارت فراہم کرنے کے لئے ایک بہت ہی پرعزم اور پیشہ ورانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے پاس پاکستان میں انشورنس کی صنعت کی سب سے بہترین پیشہ ورانہ ٹیم موجود ہے جو معیاری لحاظ سے سب سے زیادہ مقبولیت کی حامل ہے اور ان کے اپنے عرصہ ملازمت میں کیے گئے کام ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔

ہمارے اخلاقیات اور کاروباری طریقہ کار کی تفصیلات جنہیں ہمارا اسٹاف اور ڈائریکٹران "ضابطہ اخلاق" کے طور پر بروئے کار لاتے ہیں، مندرجہ ذیل ہیں:

اخلاقیات کا بیان:

تمام ڈائریکٹرز اور اسٹاف پابند ہیں کہ:
  • تمام ڈائریکٹرز اور اسٹاف کو مدنظر رکھنا ہے کہ عوام، کسٹمرز اور ساتھیوں کے ساتھ اعلٰی اخلاق، عظمت اور سالمیت کے ساتھ پیش آئیں۔
  • کسٹمرز کی معلومات کی مکمل رازداری یقینی بنائیں جب تک کہ کوئی قانونی ضرورت پیش نہ آئے۔
  • ملازمت اور ڈائریکٹری کے دوران کمپنی سے متعلق معلومات کی رازداری کی حفاظت کریں (کسی بھی حالت میں) اور ملازمت ختم ہونے کے بعد بھی (چاہے اس کی وجہ کوئی بھی ہو)۔
  • کمپنی کے تعمیلی افسر یا چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو (اگر تعمیلی افسر دستیاب نہ ہو) کسی بھی کاروباری پوزیشن (ادا شدہ یا غیر ادا شدہ) کسی بھی پارٹی، فرم یا تنظیم کے ساتھ کسی بھی معاملے کی تحریری اجازت حاصل کرنا ضروری ہے یعنی پوزیشن چاہے کوئی بھی ہو مشاورت، ملازمت، ڈائریکٹرز، نمائندہ یا ایجنٹ تک محدود ہوں، ڈائریکٹرز اس شرط سے مستثنی ہیں۔
  • کمپنی یا اس کے کسٹمرز سے متعلق کاروباری لین دین کے درست ریکارڈ کو مرتب کریں
  • کسی کاروباری یا پیشہ ورانہ سرگرمی، کسی بھی مفادات کی دلچسپی کی اطلاع دیں جو کہ کمپنی کے مفادات کے مخالف یا فائدے میں ہو سکتی ہے۔
  • تعمیلی افسریا سی ای او کو کسی بھی شخص یا ایسی سرگرمی کی اطلاع دیں جو کہ ان کے خیال میں کمپنی کے مفاد کے منافی ہو۔
  • کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے اور کسی بھی طرح کی تبدیلی کے چوبیس گھنٹوں کے اندر شیئر میں کسی بھی تبدیلی یا اس کی شراکت پر کمپنی کی سیکورٹیز میں ان کی شراکت داری کا اظہار کریں۔
  • ہر ڈائریکٹر اور ملازم جو کمپنی کے معاملات کے خفیہ مواد کی معلومات کا علم رکھتے ہیں وہ کمپنی میں شیئر کے کاروبار سے ممنوعہ ہے۔

کاروباری طریقہ کار کی تفصیل

تمام ڈائریکٹرز اور ملازمین کو چاہئے کہ مندرجہ ذیل اقدامات کو یقینی بنائیں:
  • مطابقت پذیر سالمیت: ہمارے کاروبار کو اعتماد پر قائم کیا گیا ہے اور ہم اخلاقی، قانونی اور منصفانہ طور پر اسے منظم رکھتے ہیں۔
  • کسٹمرز فرسٹ : ہمارے لیے ہمارے کسٹمرز کے مفادات و تحفظ سے بڑھ کر کچھ اہم نہیں ہم اپنے کسٹمرز کی ذمہ داری کو سب سے زیادہ مقدم رکھتے ہیں۔
  • کاروبار کا فروغ : ہم سب سے بہترین لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، انعامات سے نوازتے ہیں اور انہیں ترقی دینے کے لئے کڑی محنت کرتے ہیں، ہم ایک مثالی ذریعہ روزگار کا ادارہ ہے۔
  • جذبہ کارکردگی: ہم اپنی کمپنی کے مالی اہداف کی نشاندہی کرتے ہیں اور نتائج حاصل کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔
  • اعلی ثقافت: ہم ہفتہ وار بنیاد پر اپنی کارکردگی پرکھتے ہیں اور صرف نتائج پر ہی نہیں بلکہ اپنے کام کی کیفیت اور خصوصیت سے بھی اسے جانچتے ہیں۔
  • کامیابی ایک روایت: جب ہم ہر وقت منصفانہ اور اخلاقی طور پر کام کرتے ہیں، تو ہم اپنے کسٹمرز کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے مسابقتی کاروبار کے قائل ہیں۔

آفس نیٹ ورک

قریبی دفتر تلاش کریں.

Chichawatni (Sub-Office)

44 Railway Road,Chichawatni

040-5486848 - 5481742

Chistian (Sub-Office)

105 -E,Chistian

0632-503989

D.G Khan (Sub-Office)

Karachi Head Office

Karachi Central Division

Karachi Central Division (Unit'B')

Karachi Central Division (Unit'C')

Karachi Central Division Auto Leasing Unit

Karachi Corporate Division

Karachi Export processing Zone Branch

Lahore Punjab Region

Lahore Al-Hamd Branch

Lahore Bank Square Branch

Lahore Gulberg Arcade Unit

Lahore Model Branch

Quetta (Sub-Office)

Rahim yar Khan (Sub-Office)

Vehari (Sub-Office)

Selected Product

Conventional