کاروباری سماجی ذمہ داری

دیکھ بھال اور حصہ داری

کاروباری سماجی ذمہ داری

ہمارا یقین ہے کہ کاروبار کسی بھی حجم یا شعبے کا ہو معاشرے کے مستقبل کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی ذمہ داری اور صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری کمپنی مستقل بنیادوں پر تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے خصوصاً قدرتی آفات وغیرہ میں۔ ہم پاکستان کے مستقبل کے لئے پُرامید اور اس کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔

ماحولیاتی اثرات:

ہماری ماہر اور تجربہ کار ٹیم ہر وقت کوشاں رہتی ہے کہ کاروباری طبقے اور فیکٹری میں صحت مند ماحول برقرار رہے تاکہ کاروبار اور اس سے متعلقہ تمام افراد فیضیاب ہوسکیں ۔ چونکہ ہمارا کاروبار خطرات سے بچاؤ کا ہے جو انسانی ذہانت سے میلان رکھتا ہے اس لئے اس کے ماحول پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ ہم نے ہر منزل پر خوبصورت سبز پودے رکھے ہیں تاکہ ایک قدرتی اور مثبت ماحول دستیاب ہو جو کہ 35 فیصد تک کاربن کے مضرات ماحول سے کم کرتا ہے۔

توانائی کی بچت:

ہر سال، ہم اپنا داخلی انرجی کنورٹر آڈٹ کرتے ہیں جو ماہانہ رپورٹ کے ذریئے فرق بیان کردیتا ہے. اس طرح، ہم اپنے توانائی کے تحفظ پر قریبی نظر رکھتے ہیں. ہمارے دفاتر میں استعمال ہونے والے تمام برقی اشیاء توانائی دوست ہیں. ہم نے HVAC کے نظام (گیس منجمد کولنگ ٹاورز) سے ایک منسلک نظام بھی متعارف کرایا ہے جو وقفوں پر کھلنے اور بند کرنے کا کام کرتی ہیں. دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران لائٹس کو بند کر دیا جاتا ہے۔

پانی کی بچت:

پانی کی بچت کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے جس میں خود کار نلکے نصب کئے گئے ہیں جس سے پانی کا استعمال 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اور ضائع کم ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں عملہ کی آگہی اور تربیت کیلئے مختلف پروگرام اور ٹریننگ منعقد کی جاتی ہیں، تاکہ قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر ہو اور ہمارے عملے کا شعور پختہ ہو اور قحط سالی سے بچنے کی صلاحیت پیدا ہو۔ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

قومی مقاصد کے لئے عطیات:

ہماری کمپنی ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ ہونے کے ناطے ہر سال باقاعدگی سے خطیر عطیات دیتی ہے-

ء 2017 میں کمپنی نے گیارہ اعشاریہ آٹھ ملین روپے (8 ۔11) مختلف اداروں کو عطیات دیے، جس میں مندرجہ ذیل ادارے شامل ہیں:
برادرانہ سرمایہ کاری اور فلاحی منصوبے:

ہم صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مختلف اداروں کو عطیات فراہم کرتے ہیں تاکہ معاشرے کے محروم طبقات کا ازالہ ہو سکے اور وہ بھی ترقی کر سکیں۔

آفس نیٹ ورک

قریبی دفتر تلاش کریں.

Chichawatni (Sub-Office)

44 Railway Road,Chichawatni

040-5486848 - 5481742

Chistian (Sub-Office)

105 -E,Chistian

0632-503989

D.G Khan (Sub-Office)

Karachi Head Office

Karachi Central Division

Karachi Central Division (Unit'B')

Karachi Central Division (Unit'C')

Karachi Central Division Auto Leasing Unit

Karachi Corporate Division

Karachi Export processing Zone Branch

Lahore Punjab Region

Lahore Al-Hamd Branch

Lahore Bank Square Branch

Lahore Gulberg Arcade Unit

Lahore Model Branch

Quetta (Sub-Office)

Rahim yar Khan (Sub-Office)

Vehari (Sub-Office)

Selected Product

Conventional