پراپرٹی کے تمام خطرات

پراپرٹی کے تمام خطرات سے کیا مراد ہے؟

یہ تکافل آگ اور دیگر منسلک خطرات سمیت پراپرٹی کو پہنچنے والے حادثاتی نقصانات کا وسیع احاطہ کرتا ہے. فیکٹریاں، پاور پلانٹس، عمارات اور دفتری سازوسامان بشمول کارخانے، مشینیں، آلات، مواد، اشیاء، ایندھن، گودام، احاطے اور دیگر مِلکیات، سب اس تکافل پالیسی کے ماتحت ہیں.

خطرے کا احاطہ:

تمام منسلک خطرات اس احاطے میں ہیں، اس سے نمایاں طور پر کوئی خارج نہیں جو اس کو مزید وسیع بناتا ہے. تاہم کلیدی کوریج ذیل میں بیان کی گیئں ہیں:

  • فائر
  • آ سمانی بجلی
  • دھماکہ
  • فضائی آلات سے نقصان
  • تصادم سے نقصان
  • زلزلہ
  • فسادات
  • ہڑتال
  • شہری ہنگامے
  • حریفانہ نقصان
  • چوری
  • مشینی خرابی(قابلِ توسیع)

مجھے پراپرٹی کے تمام خطرات کے تکافل کی ضرورت کیوں ہے؟

آپ کی پراپرٹی میں آپ کی سرمایہ کاری اور اس کے مواد کو تمام خطرات کا احاطہ کرنے والے اس تکافل کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے. اگر بھاری نقصان پہنچے تو ان تمام خطرات کا پالیسی احاطہ کرتی ہے جن کو خصوصاً خارج نہیں کیا گیا ہو جس کا مطلب ہے کہ تمام خطرات کا احاطہ اس میں شامل ہے. پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں آپ ہم سے اپنے مالی استحکام اور کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں.

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Takaful