کیش اِن سیف

کیش اِن سیف تکافل کے متعلق

لوگوں کو درپیش خطرات میں سے ایک بڑا خطرہ ڈکیتی کا ہے جو ایک بھیانک خواب کی طرح رونما ہو جاتا ہے، اپنی چار دیواری میں محفوظ لوگوں کو بدقسمتی سے کب یہ حادثہ پیش آجائے ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ لہٰذا ای ایف یو جنرل آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے کیش اِن سیف تکافل پالیسی جو چوری، ڈکیتی سے ہونے والے مالی نقصانات پر حتیٰ الامکان قابو پانے میں اپنے صارفین کی معاون ثابت ہوتی ہے۔

یہ پالیسی سیف میں رکھی کلائنٹ کی کاروباری / تجارتی رقم کی چوری، ڈکیتی اور گمشدگی کا احاطہ کرتی ہے۔

نقد رقم اور اس کے مسابقتی مثلاً نقدی، بینک نوٹس، کرنسی نوٹس، چیک، پوسٹل آرڈرز، کوائن اور منی آرڈر کی کوریج شامل ہے۔

وہ نقدی اور اس کے مسابقتی جو پالیسی ہولڈر کے احاطے میں موجود مقفل دراز، الماری وغیرہ میں محفوظ ہوں یا کیش اِن ہینڈ، کیش اِن کاؤنٹر ہوں اس پالیسی کی کوریج میں شامل ہیں۔

کیش اِن سیف تکافل سے مستفید ہونے کے لئے اداروں کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے
پروپوزل فارم میں درست معلومات، دستخط، مہر، عنوان، اور تاریخ کا اندراج لازمی ہے۔ ہمارے دفاتر سے رابطہ کرکے متعلقہ فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
تکافل اور کیش ودڈرال لمٹ کا اندراج بھی ضروری ہے۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ
کمپنی پروفائل

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Takaful