دہشت گردی کا تکافل

دہشت گردی کے تکافل کے متعلق

ہر کاروبار اور فرد دہشت گردی کے حملوں کے خطرات سے گھرا ہوا ہے، صرف ایک گاڑی اور ہتھیار سے مسلح واحد دہشت گرد، وسیع پیمانے پر جان اور املاک کو نقصان پہنچا سکتا ہے. تاہم، ضروری نہیں کہ براہ راست متاثر ہونے کی صورت میں ہی آپ کو نقصان پہنچے. دہشت گرد حملے وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا سکتے ہیں: اگر براہ راست متاثر نہ ہوں پھر بھی، رسائی میں مشکلات اور مزید دہشتگردی کے حملوں کے خطرے کی وجہ سے کاروباری مداخلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

انسانی سرگرمیوں کے سبب ہونے والی تباہی.

کوریج:
دہشت گردی

افراد یا پراپرٹی کے خلاف تشدد کا غیر قانونی استعمال.

تخریب کاری

تخریب کاری یا توڑ پھوڑ کے سبب پراپرٹی کا نقصان یا تباہی.

غدر

امن برقرار رکھنے والے ادارے کے کسی مسلح قانونی اہلکار کی اعلیٰ افسر سے غداری یا بغاوت.

انتقامی کارروائی

کسی اور شخص کی آپ کی پراپرٹی پر بامقصد حریفانہ کاروائی کی وجہ سے نقصان.

ہڑتال، فسادات اور شہری ہنگامے

اس تکافل میں براہ راست ہڑتالیوں، مقفل کارکنوں، اور مزدور افراد کی امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش، اور مختلف فسادات کے باعث ہونے والے نقصانات کا احاطہ شامل ہے.

غدر، انقلاب اور بغاوت

خودمختار حکومت کے خلاف شہریوں کی طرف سے کئے جانے والے باغی اقدامات کی روک تھام کے لئے کی جانے والی فورسز اور افواج کی منظم یا کھلی مزاحمت کے سبب نقصان.

جنگ

دو یا دو سے زیادہ خود مختار ممالک کے درمیان کسی بھی سبب طاقت کا اعلانیہ یا غیراعلانیہ استعمال. سول جنگ، مطلب ایک بین الاقوامی جنگ، یا اسی ملک یا قوم کے شہریوں کے درمیان باہمی جنگ یا فسادات وغیرہ

مستثنیات:
  • نقصان پر مبنی، جاری کردہ پہلی پالیسی.
  • معیاری احاطۂ آگ کی پالیسی کے مطابق.
مصنوعات:
دہشت گرد اور تخریب کار کاروائیاں

یہ تکافل، پالیسی کی مدت کے دوران دہشت گردی اور تخریب کاری کے باعث ہونے والے نقصانات کے خلاف پراپرٹی کی ضمانت کرتا ہے.

ایس آر سی سی

یہ تکافل، پالیسی کی مدت کے دوران دہشت گردی، تخریب کاری، ہڑتال، فسادات اور حریفانہ اقدام سے ہونے والے مادی نقصانات کی صورت میں پراپرٹی کی ضمانت کرتا ہے.

سیاسی تشدد کا تکافل

یہ تکافل، انقلاب اور بغاوت، باہمی جنگ وغیرہ کے باعث پالیسی کی مدت کے دوران ہونے والے نقصان کے خلاف پراپرٹی کی ضمانت کرتا ہے.

مجھے دہشت گردی کے تکافل کی ضرورت کیوں ہے؟

یہ پالیسی آپ کو اور آپ کے کاروبار، پراپرٹی وغیرہ کو دہشت گردی کے سبب ہونے والے نقصانات سے تحفظ فراہم کرتی ہے. ان فسادات اور تخریب کاریوں کے رونما ہونے کا کوئی خاص وقت نہیں اسی لئے ایسی ناگہانی مصائب سے اپنے جان و مال کی پیشگی احتیاط کرنا ضروری ہے.

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Takaful