عوامی ذمہ داری

پبلک لائیبلیٹی تکافل

یہ پالیسی آپ کی تنظیم کو تھرڈ پارٹی کے جسمانی نقصان اور پراپرٹی کے نقصان کے نتیجے میں عائد قانونی ذمہ داری پہ اٹھنے والے قانونی و عدالتی اخراجات اور ہرجانے کا احاطہ کرتی ہے۔

تنظیم کے کاروباری اعمال کی وجہ سے تھرڈ پارٹی کی جسمانی چوٹ اور / یا اس کی پراپرٹی کے نقصان کے خلاف احاطہ:

پبلک لائیبلیٹی تکافل یا تھرڈ پارٹی لائیبلیٹی تکافل آپ کی تنظیم کو ان قانونی ذمہ داریوں کے قانونی و عدالتی اخراجات کے خلاف احاطہ فرام کرتی ہے جو تنظیم کی کسی کاروباری یا پیشہ ورانہ سرگرمی و عمل کے باعث تھرڈ پارٹی کی جسمانی چوٹ یا اس کی پراپرٹی کے نقصان کے نتیجے میں عائد ہوں۔

تھرڈ پارٹی کے اس جسمانی نقصان یا علالت کے قانونی اخراجات کا احاطہ جو تنظیم کی کاروباری سرگرمی کے نتیجے میں پیش آئے۔

آپ کی تنظیم کے کسی کاروباری عمل سے تھرڈ پارٹی کی پراپرٹی کے حادثاتی نقصان یا تباہی کے نتیجے میں اٹھنے والے قانونی اخراجات کا احاطہ۔

تنظیم کے کسی کاروباری عمل یا سرگرمی سے وابستگی کے دوران تھرڈ پارٹی کی کسی جسمانی چوٹ کے باعث حادثاتی موت کے نتیجے میں عائد ہونے والی قانونی ذمہ داری کا احاطہ۔

پبلک لائیبلیٹی تکافل سے مستفید ہونے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے:
تکافل / لائیبلیٹی کی لمٹ۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
کمپنی پروفائل۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Takaful