الیکٹرانک آلات کا تکافل

الیکٹرانک آلات کے تکافل سے کیا مراد ہے؟

یہ تکافل بجلی کے آلات کے آپریٹروں، ٹھیکیداروں، مالکین وغیرہ کو حفاظت فراہم کرتا ہے. اصطلاح "بجلی کے آلات" کے تکافل کے تناظر میں تقریباً تمام بجلی کے آلات شامل ہیں، جیسے:

بجلی کے آلات کا تکافل فراہم کرتا ہے:
  • الیکٹرانک ڈیٹا پروسیسنگ (ای ڈی پی) کے آلات
  • طبی استعمال کے بجلی کے آلات
  • مواصلات کی سہولیات
  • سمت شناسی کی الیکٹرک سہولیات
  • تحقیق اور مواد کی جانچ پڑتال کے آلات

اس قسم کا تکافل اچانک اور غیر متوقع جسمانی نقصان کا احاطہ کرتا ہے. جو مندرجہ ذیل وجوہات کے باعث ہوا ہو:
  • انسانی اثر:
    سامان کی منتقلی، حادثات، غفلت یا انتقامی سازش کے باعث آلات کی گمشدگی یا نقصان کا احاطہ.
  • تکنیکی اثر:
    وولٹیج کے اُتار چڑھاؤ یا کسی اور اندرونی و بیرونی مسئلہ کے باعث مشین میں موجود کسی پرزے کی خرابی کی صورت میں تحفظ.
  • بیرونی اثر:
    یہ خطرات کی سب سے خوفناک صورت ہے، مثلاً آگ، آسمانی بجلی، دھماکہ خیز مواد، دھواں، دھول، سیلاب، نمی، چوری، ڈاکہ، زلزلہ، آندھی اور دیگر ایسی آفات کے سبب نقصان.
خطروں کا احاطہ:
  • آگ، آسمانی بجلی، دھماکہ
  • دھواں، زہریلی گیس
  • پانی اور نمی
  • ایئر کنڈیشنگ کی ناکامی
  • شارٹ سرکٹ اور دیگر الیکٹرک وجوہات
  • تخلیق و تیاری
  • تعمیراتی نقائص
  • کاریگری میں خامیاں
  • ورکشاپ کی غلطیاں
  • ناقص عملدرآمد
  • مہارت کی کمی
  • مجموعی غفلت
  • کارکنوں، ملازموں، تیسری پارٹی کی حریفانہ کاروائی
  • چوری
  • برفانی طوفان

مجھے الیکٹرانک آلات کے تکافل کی ضرورت کیوں ہے؟

تکافل کی باقی اقسام کی طرح، آپ کے الیکٹرانک آلات کو بھی کسی غیر متوقع حادثہ کی صورت میں محفوظ کرنے کی ضرورت ہے.

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں.

Selected Product

Takaful