میرین تکافل
اگر مال ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے تو، وہ کئی خطرات کا شکار ہوسکتا ہے. آگ، چوری، بارش کے پانی سے نقصان، فسادات، جنگ، جہاز کے ڈوبنے ، قزاقی حملوں وغیرہ جیسے خطرات ہمیشہ لاحق رہتے ہیں. ان خطرات سے بچنے کا بظاہر کوئی راستہ نہیں ہے لہذا نقصان کو دور کرنے کا سب سے بہترین حل میرین کارگو تکافل خریدنا ہے. میرین کارگو تکافل، سامان کے مالک کو ایسے بہت سے خطرات کی صورت میں ہرجانہ ادا کرتا ہے.
میرین کارگو تکافل کا احاطہ:
بارش یا سمندری پانی سے نقصان
ای ایف یو اپنے کسٹمرز کی ضروریات کو احسن طریقے سے سمجھتا ہے. یہ ضروریات اقسامِ تجارت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں. چاہے آپ ایک چھوٹے کاروباری ہوں یا ایک بڑا پروڈکشن یونٹ یا ایک نیا پلانٹ قائم کر رہے ہوں، ای ایف یو کے پاس آپ کے لئے ہر قسم کے میرین تکافل کا حل موجود ہے.
مندرجہ ذیل پیشکشوں میں کمپنی کی طرف سے پیش کردہ میرین تکافل کی مصنوعات شامل ہیں لیکن محدود نہیں ہیں:
- میرین کارگو تکافل کے بنیادی احاطے میں جنگ، ہڑتال، فسادات اور شہری ہنگامے وغیرہ شامل ہیں.
- یہ ڈی ایس یو (ڈیلے اِن اسٹارٹپ) سمیت نئے منصوبوں کا احاطہ کرتی ہے.
- سیلر کونٹیجنسی تکافل.
- مال کی ترسیل، نقل و حمل، مال برداری، شپنگ ایجنسی اور سی ایف ایس (کنٹینر فریٹ سٹیشن) کی خدمات بھی دستیاب ہیں.
مصنوعات بین الاقوامی میرین طریقوں اور ترتیب کے مطابق ہیں. کسٹمرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عمدہ ترین مصنوعات تشکیل کی گئی ہیں. ہمارا عملہ مکمل طور پر تربیت یافتہ اور وسیع تجربے کا حامل ہے. قیمتوں کا تعین مسابقتی ہے لہذا کسٹمرز کے لئے مصنوعات کو پرکشش بناتا ہے.
ای ایف یو اپنے کسٹمرز کو آن لائن کوریج کی سہولیات فراہم کرتا ہے. اس سہولت کے ذریعہ، کسٹمر 24/7 اپنے احاطے میں میرین کور جاری کر سکتا ہے. لہٰذا کسٹمرز کو تعطیلات یا دیر کی فکر نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ان کو کسی بھی وقت اپنے مفادات کا احاطہ کرنے کا اختیار حاصل ہے.
میرین کارگو تکافل کا احاطہ انٹرنیشنل انڈررائیٹنگ ایسوسی ایشن (آئی یو اے)، لندن کی طرف سے تشکیل کردہ مقالوں پر مبنی ہے.
انہیں انسٹی ٹیوٹ کلاز کہا جاتا ہے. تمام میرین تکافل کا احاطہ ان کے مطابق جاری کیا گیا ہے:
- انسٹی ٹیوٹ کارگو کلاز اے
- انسٹی ٹیوٹ کارگو کلاز ایئر
- انسٹی ٹیوٹ کارگو کلاز بی
- انسٹی ٹیوٹ کارگو کلاز سی
- انسٹی ٹیوٹ وار کلاز کارگو
- انسٹی ٹیوٹ وار کلاز ایئر کارگو
- انسٹی ٹیوٹ اسٹرائیکس کلاز کارگو
- انسٹی ٹیوٹ اسٹرائیکس کلاز ائیر کارگو
اس کے علاوہ
- روڈ / ریل کارگو کلاز اے
- روڈ / ریل کارگو کلاز بی
- روڈ / ریل اسٹرائیکس کلاز کارگو
ای ایف یو کے ایجنٹ بیرونِ ملک برامدات کا احاطہ کرنے والی پالیسی کے دعویداروں سے موئثر انداز میں نپٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور ایسی صورت میں غیر ملکی خریدار کے دعوے کو اس کے اپنے ملک اور کرنسی میں ادا کیا جاتا ہے۔