مشینی خرابی

مشینی خرابی کی تکافل پالیسی سے کیا مراد ہے؟

یہ پالیسی آپکی مشینری اور پلانٹ کو اچانک ہونے والے غیرجانبدار نقصانات سے تحفظ فراہم کرتی ہے.

خطروں کا احاطہ:

یہ سب خطرناک حادثات کا احاطہ کرتی ہے. خصوصاً خراب مواد، دورانِ تنصیب نقائص، ناقص تعمیر، ناقص ڈیزائن، شارٹ سرکٹ اور برقی آتشزدگی، ناقص تعمیراتی منصوبہ بندی، دھماکے، مرکزی قوت کے باعث حادثہ، حفاظتی آلات کے دورانِ عمل ناکامی وغیرہ کے سبب خطرات کا احاطہ شامل ہے.

ناتجربہ کاری، لاپرواہی یا غفلت، تخریب کاری، برقی دباؤ، مشین سے منسلک دیگر مشینوں کی ناکامی، مشین میں نصب پُرزوں کی خرابی، بیرونی اشیاء کے دخل وغیرہ سے ہونے والے نقصانات.

مجھے مشینی خرابی کے خطرات کی تکافل پالیسی کی ضرورت کیوں ہے؟

مشینری تکافل ہر ایک کیلئے ضروری ہے جو نہ صرف بڑے صنعتی اداروں کے لئے بڑے یونٹس یا مکمل طور پر خود کار طریقے سے پلانٹ میں مشینیں استعمال کرتا ہو یا درمیانے درجے کے چھوٹے ادارے کا مالک یا صارف ہو، جہاں مشینری کی ناکامی سنگین مالیاتی اور اقتصادی نقصان کا باعث ہوسکتی ہے.

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں.

Selected Product

Takaful