24/7 میسر ذاتی حادثے کا تکافل

ذاتی حادثے کا تکافل

حادثہ ایک خلافِ توقع اور اچانک پیش آجانے والی اس صورتحال کا نام ہے جس کے زخموں کو اگر بروقت مناسب طبی امداد نہ مل پائے تو یہ زخم ہم پر ناقابلِ فراموش نقوش ثبت کر جاتے ہیں۔ مشہور مقولہ ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، چنانچہ ایک مناسب ایکسیڈینٹ تکافل پالیسی کے ذریعے آپ کے اور آپ کے اہلِ خانہ کے پیشگی تحفظ کو یقینی بنانا آپ کا اولین فرض ہے۔ ایسے میں ای ایف یو جنرل کی پیش کردہ پرسنل ایکسیڈینٹ تکافل پالیسی آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے کیوں کہ اس تکافل کی جامع کوریج آپ کو حادثاتی موت، معذوری، طبی اخراجات سمیت دیگر غیر متوقع اور ناگہانی حادثات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے خلاف موزوں ترین تحفظ فراہم کرتی ہے۔

جانی خطرات و حادثات کے خلاف اک گلوبل کوریج کی 24 گھنٹے فراہمی۔

حادثہ ایک خلافِ توقع اور اچانک پیش آجانے والی اس صورتحال کا نام ہے جس کے زخموں کو اگر بروقت مناسب طبی امداد نہ مل پائے تو یہ زخم ہم پر ناقابلِ فراموش نقوش ثبت کر جاتے ہیں۔ مشہور مقولہ ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، چنانچہ ایک مناسب ایکسیڈینٹ تکافل پالیسی کے ذریعے آپ کے اور آپ کے اہلِ خانہ کے پیشگی تحفظ کو یقینی بنانا آپ کا اولین فرض ہے۔ ایسے میں ای ایف یو جنرل کی پیش کردہ یہ پرسنل ایکسیڈینٹ تکافل پالیسی آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے کیوں کہ اس تکافل کے وسیع احاطے میں حادثاتی موت، معذوری، طبی اخراجات سمیت دیگر غیر متوقع، تخریب کار اور ناگہانی حادثات پیش آجانے کی صورت میں ہونے والے نقصانات کے خلاف موزوں ترین تحفظ شامل ہے۔

اب آپ بے فکر ہوکر ای ایف یو جنرل کی ہمہ وقت دستیاب اس گلوبل پرسنل ایکسیڈینٹ تکافل سے مستفید ہوسکتے ہیں، کیوں کہ آپ کا تحفظ اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

اگر انشورنس کسٹمر بحیثیت مسافر کسی لفٹ یا ریلوے ٹرین، ٹرام کار، بس یا دیگر لائسنس یافتہ زمینی عوامی سواری میں سفر کررہا ہو اور کوئی حادثہ پیش آجائے یا اگر کسی عمارت کو آگ لگ جائے اور انشورنس کسٹمر اُس میں پھنسا رہ جائے تو ایسی ناگہانی ہلاکت کی صورت میں انشورنس کسٹمر کے لواحقین کو پالیسی کے تحت ہرجانہ ادا کیا جائے گا.

اگر انشورنس کسٹمر پاکستان میں فسادات اور دہشتگردی سے متاثر ہو جس کے باعث موت یا معذوری واقع ہو جائے، کسٹمر کا ایسے فسادات سے متاثر ہونا اور ان میں ملوث نہ ہونا لازمی ہے.

قتل یا اقدامِ قتل، ڈوبنے، کتے کے کاٹنے اور سانپ کے کاٹنے کے سبب موت یا معذوری کا احاطہ.

مقررہ راستوں پر باقاعدگی سے سفر کرنے والی کسی ائیرلائن پہ بحیثیت مسافر سفر کرنے کا احاطہ بھی شامل ہے۔

بشری باقیات کو لواحقین یا تجہیز گاہ تک پہنچانے کے مواصلاتی اخراجات کا احاطہ۔

بروقت طبی انخلاء کے فوائد۔

  • حادثاتی ہلاکت کے خلاف مکمل مالی تحفظ
  • حادثاتی چوٹ کے خلاف مالی تحفظ جس کے سبب ہو
  • مستقل کُل معذوری
  • عارضی معذوری
  • دورانِ پرواز مسافر کی حادثاتی ہلاکت کی صورت میں مالی تحفظ.
  • معاشی اعتبار سے آسان پریمیم کی ادائیگی کے ساتھ ایک وسیع القدر احاطہ۔
  • ہرجانے کے جامع فوائد کی پیمائش
سیریل نمبر فوائد کل انشورشس میں سے
ہرجانے کی رقم کی ٪
1 حادثاتی موت 100.00%
2 دونوں بازوؤں یا دونوں آنکھوں یا ایک بازو یا ایک آنکھ کا ضایع ہوجانا 100.00%
3 کہنی سے اوپر کے بازو کا نقصان 50.00%
4 کہنی سے نیچے کے بازو کا نقصان 45.00%
5 دونوں کانوں کی حسِ سماعت کا مکمل اور مستقل ختم ہوجانا 50.00%
6 ایک کان کی حسِ سماعت کا مکمل اور مستقل ختم ہوجانا 10.00%
7 ایک آنکھ کا ضایع ہوجانا 50.00%
8 انگوٹھے کا ضایع ہوجانا 17.00%
9 شہادت کی انگلی کا ضایع ہوجانا 12.00%
10 کسی بھی انگلی کا ضایع ہوجانا 5.00%
11 گھٹنے سے اوپر ٹانگ کا نقصان 50.00%
12 گھٹنے سے نیچے ٹانگ کا نقصان 35.00%
13 پاؤں کے انگوٹھے کا ضایع ہوجانا 5.00%
14 پاؤں کی کسی بھی انگلی کا ضایع ہوجانا 3.00%
15 دیگر مستقل کل معذوری
(تکافل رقم کی مقررہ حد تک ہرجانہ ادا کیا جائے گا)
5.00%
ایک سال
16 عارضی کل معذوری
(52 ہفتوں تک ہرجانہ ادا کیا جائے گا مگر صرف رقم کی مقررہ حد تک)
0.60%
زیادہ سے زیادہ PKR 1,800 تک فی ہفتہ
17 عارضی جزوی معذوری
(52 ہفتوں تک ہرجانہ ادا کیا جائے گا مگر صرف رقم کی مقررہ حد تک)
0.20%
زیادہ سے زیاد PKR 600
تک فی ہفتہ
مناسب طریقے سے مکمل اور دستخط شدہ درخواست فارم جمع کریں
فارم ڈونلوڈ کریں

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Takaful