ایوی ایشن

ایوی ایشن انشورنس

یہ چاہے ایک انجن والے چھوٹے ہوائی جہاز کی ہو یا ایک بڑی کمرشل ایئر لائنز کی، ای ایف یو اپنے کسٹمرز کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

جنرل ایوی ایشن

"ہمارے پاس ایک ماہر ٹیم ہے جو ہمارے جنرل ایوی ایشن پورٹ فولیو کو سنبھالتی ہے. ہمارے کسٹمرز میں فلائنگ کلب، ہوائی جہاز آپریٹرز اور بڑے بزنس ہاؤس شامل ہیں جن میں ان کے ذاتی اور سرکاری استعمال کے لئے ان کے نجی طیارے شال ہوتے ہیں. ہم روٹر ونگز اور فکسڈ ونگز دونوں قسم کے طیاروں کی انشورنس فراہم کرتے ہیں."

احاطے شامل ہیں:
ہل کے تمام خطرات اور لائیبلیٹی سمیت پرزوں کا احاطہ
ہل کے جنگی خطرات کا احاطہ
عملے کے جسمانی نقصان کا احاطہ
لائسنس کے نقصان کا احاطہ

کمرشل ایوی ایشن

ای ایف یو کے پاس کمرشل ایوی ایشن کے کاروبار کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے. کمرشل شیڈول ایئر لائنز کی انشورنس اعلیٰ معیارِ خدمت کی بنیاد ہے. ہمارا عملہ ہمارے کسٹمرز کی ضروریات سے اچھی طرح سے واقف ہے اور ان کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے دل و جان سے کام کرتا ہے.

احاطے میں شامل ہیں:
ہل کے تمام خطرات اور لائیبلیٹی سمیت پرزوں کا احاطہ
ہل کے جنگی خطرات کا احاطہ
عملے کے جسمانی نقصان کا احاطہ
ہل کٹوتی
اضافی جنگ (اے وی این 52 ای) کا احاطہ
لائسنس کے نقصان کا احاطہ

دیگر ایوی ایشن کاروباری ذمہ داری کا احاطہ

ہم فضائی طبقے سے منسلک مختلف کاروباری اداروں کی ذمہ داری کا احاطہ بھی فراہم کرتے ہیں.

ایوی ایشن سے منسلک مختلف کاروباری اداروں کی ذمہ داری کا احاطہ:
ہوائی اڈے کی ذمہ داری کا احاطہ
ایوی ایشن ریفیولنگ کی ذمہ داری کا احاطہ
ہینگر کیپر کی ذمہ داری انشورنس
مصنوعات اور سامان کی ذمہ داری کا احاطہ

ہم UAV (ان مینڈ ایریل وہیکل) جس کو عرفِ عام میں ڈرون کہا جاتا ہے کا بھی احاطہ کرتے ہیں.

احاطے میں سامان کی انشورنس اور تیسری پارٹی کی ذمہ داری شامل ہے.

اکثر پوچھے گئے سوالات

پھر بھی کوئی سوال ہے؟ ہم سے رابطہ کریں

ایوی ایشن انشورنس کیا ہے؟

ایوی ایشن انشورنس کی کوریج عموماً طیاروں، پرزوں اور واجبات کے لئے فراہم کی جاتی ہے.

میرے ہوائی جہاز کی انشورنس کس کس چیز کا احاطہ کرتی ہے؟

ہوائی جہاز کے لئے انشورنس کی رقم کے عمومی اجزاء یہ ہیں::
  • ہوائی جہاز کی متفقہ مالیت: طیارے کے مالک اور انشورنس کمپنی کے درمیان تہ شدہ متفقہ مالیت جو مارکیٹ کی موجودہ مالیت کے قریب تر ہو.
  • پُرزہ جات: اس میں جہاز کی تشکیل میں نصب یا استعمال ہونے والے انجن، پرزوں اور سامان کی مالیت شامل ہے.
  • فریقِ ثالث اور مسافر کے واجبات: عموماً یہ ایک مجموعی مگر واحد حد تک احاطہ کرتا ہے. اس میں فریقِ ثالث یا مسافروں کے ذاتی ساز و سامان کا نقصان یا گمشدگی شامل ہے.
  • ذاتی حادثہ: جہاز کے عملے اور مسافروں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کا احاطہ.

کیا پائلٹوں کے لئے کوئی پابندیاں ہیں جو میرا جہاز اڑانے جا رہے ہوں ؟

جی ہاں، ایوی ایشن انشورنس میں ایک "پائلٹ وارنٹی" نامی وارنٹی کا اطلاق ہوتا ہے. جس میں انشورنس کمپنی جہاز کے مالک کو اپنا جہاز ایک ایسے پائلٹ سے اڑوانے کا پابند بناتی ہے جو کمپنی کے معیار کے مطابق اہلیت کا حامل ہو.

میرے ہوائی جہاز کی انشورنس رقم کس پر مشتمل ہے؟

ایوی ایشن انشورنس میں ہل کی قیمت عام طور پر "متفقہ ویلیو" پر مبنی ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ اور انشورنس فراہم کرنے والا باہمی طور پر ہوائی جہاز کی ایک خاص قیمت پر متفق ہو جاتے ہیں. ماڈل کی متفقہ قیمت کا مارکیٹی قیمت سے قریبی ہونا ضروری ہے.

لائسنس کے نقصان کا احاطہ کیا ہے؟

لائسنس کا احاطہ پائلٹ کی ممکنہ آمدنی کے نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے جو اسے پائلٹ لائسنس پوسٹ معذوری کے باعث ہوا ہو.

میکزیمم ٹیک آف ویٹ (ایم ٹی او ڈبلیو) کیا ہے؟

ہوائی جہاز کے مینوفیکچرر کی طرف سے (ایم ٹی او ڈبلیو) مقرر کیا جاتا ہے. زیادہ تر کلوگرام کے لحاظ سے معین ہوتا ہے، اس مقررہ وزن کے ساتھ ہی ایک طیارے کو پرواز کا اختیار ہوتا ہے.

میں اپنے ہوائی جہاز کی انشورنس کے لئے واجبات کی کیا حد مقرر کروں؟

مقرر ہونے کے لئے ذمہ داری کی کوئی خاص حد نہیں، یہ آپ کے ہوائی جہاز، اس کی بناوٹ / ماڈل، اس کے پرواز کے علاقوں، مسافروں کی تعداد وغیرہ پر منحصر ہے.

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional