رقم کی منتقلی

رقم کی منتقلی کی انشورنس کے متعلق

آج کل کے ان ناساز حالات میں کاروباری حضرات سمیت ہر کوئی اپنے پیسے اور دیگر قیتی اشیاء کو چوروں بدقماشوں سے محفوظ رکھنا چاہتا ہے

اس تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ای ایف جنرل آپ کی خدمت میں رقم کی منتقلی کی انشورنس کی سہولت پیش کرتا ہے۔ یہ پالیسی آپ کی کاروباری / تجارتی رقم اور اس کی مسابقتی اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی یا ٹرانزٹ کے دوران چوری ہو جانے کی صورت میں جامع کوریج فراہم کرتی ہے۔

یہ پالیسی کلائنٹ کی کاروباری / تجارتی رقم کی ٹرانزٹ کے دوران ہوئی مسلح ڈکیتی کے نقصان کا احاطہ کرتی ہے۔

اس پالیسی میں نقد رقم اور اس کے مسابقتی مثلاً نقدی، بینک نوٹس، کرنسی نوٹس، چیک، پوسٹل آرڈرز، کوائن اور منی آرڈر کا احاطہ شامل ہے۔

رقم کی منتقلی کی انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے اداروں کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے
پروپوزل فارم میں درست معلومات، دستخط، مہر عنوان، اور تاریخ کا اندراج لازمی ہے۔ ہمارے دفاتر سے رابطہ کرکے متعلقہ فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کل انشورڈ رقم / منتقل ہونے والی دیگر مسابقتی اشیاء کی تفصیلات۔
ٹرانزٹ لوکیشن اور ٹرانزٹ کے دوران حفاظتی اقدامات کی تفصیلات۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
کمپنی پروفائل۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional