اے ٹی ایم کیش ودڈرال انشورنسس

اے ٹی ایم کیش ودڈرال انشورنس کے متعلق

اسٹریٹ کرائم ان دنوں بہت عام ہیں اور عوام میں نقد رقم اور قیمتی اشیاء کے آزادانہ استعمال کے خوف کی بڑی وجہ بھی بن گئے ہیں۔ لوٹ مار کے خوف سے ایک عام شہری اے ٹی ایم سے نقد نکالنے سے پہلے چند بار سوچتا ہے. ہر ایک کونے میں اے ٹی ایمز کی دستیابی عام عوام کے لئے سہولت بخش تو ہے لیکن دوسری طرف چوری کا خطرہ ایک عام شخص کو عام جگہوں پر اے ٹی ایم استعمال کرنے سے روکتا ہے۔

مگر اب کوئی فکر نہیں کیونکہ ایی ایف یو جنرل آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہے ایک ایسی پالیسی جو اے ٹی ایم سے نکلی رقم کی چوری کے خلاف مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ پالیسی بینک کے اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو پاکستان کے کسی بھی اے ٹی ایم سے نکالی گئی رقم کی مسلح ڈکیتی کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔

بینک کے اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کی اندرونِ پاکستان بینکوں کی کسی بھی شاخ میں موجودگی کے دوران نقد رقم کی مسلح ڈکیتی کا احاطہ کرتی ہے۔

اے ٹی ایم کیش ودڈرال انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے
پروپوزل فارم میں درست معلومات، دستخط، مہر، عنوان، اور تاریخ کا اندراج لازمی ہے۔ ہمارے دفاتر سے رابطہ کرکے متعلقہ فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انشورنس اور کیش ودڈرال لمٹ کا اندراج بھی ضروری ہے۔
کارڈ ہولڈرز کی تعداد
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ
ڈیبٹ / اے ٹی ایم کارڈ ہولڈرز کی کے وائے سی تفصیلات

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional