ڈائریکٹرز اور افسران کی ذمہ داری انشورنس

ڈائریکٹرز اینڈ آفیسرز ذمہ داری کے متعلق

کمپنی کے ڈائریکٹر اور افسران کے خلاف دعوے بکثرت ہوتے ہیں، کیونکہ وہ کمپنی کے معاملات میں فیصلہ سازی کے ذمہ دار ہوتے ہیں، جن کے سنگین نتائج کا خود انہیں اور کمپنی کو ہی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ کمپنی ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت انہیں چاہیئے کہ وہ مناسب انشورنس حاصل کریں تاکہ کسی بھی ناساز صورتحال یا قانونی کارروائی کے نقصانات کے خلاف وہ خود کے اور اپنی کمپنی کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔

ڈائریکٹرز اور آفیسرز کمپنی کے اہم ترین عہدیدار ہوتے ہیں جن کے فرائض اور ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، جن میں مداخلت یا رکاوٹ ان کی شخصیت کے ساتھ ساتھ کمپنی کی کارکردگی کو بھی شدید متاثر کرتی ہے، جس کے سنگین اور شدید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

کمپنی کے ڈائریکٹرز اور افسران کے غلط فیصلوں اور اعمال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا مناسب تحفظ۔

یہ پالیسی کمپنی کے ڈائریکٹر یا آفیسر کے ان غلط اقدامات کا احاطہ کرتی ہے جن کے نتیجے میں کمپنی، شیئر ہولڈرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مالی نقصان پہنچے۔

ڈائریکٹر یا آفیسر پر عائد ہونے والے دعوے کے ہرجانے اور عدالتی اخراجات کا احاطہ۔

دعویدار کے ہرجانے اور عدالتی اخراجات / ڈائریکٹر اور آفیسر کے نقصان کا احاطہ۔

ڈائریکٹرز اینڈ آفیسرز ذمہ داری انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے بزنس کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے:
انشورنس لمٹ
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
ڈائریکٹرز اور آقیسرز کی فہرست بمع پروفائل
کمپنی کی پروفائل اور دو یا تین سال کا سالانہ مالی ریکارڈ۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional