ملازمین کی ذمہ داری انشورنس

ملازمین کی ذمہ داری

ملازمین کی ذمہ داری برسرِ روزگار ملازمین کی جانب ان کی تنظیم کی قانونی ذمہ داری کا احاطہ کرتی ہے۔

ملازمین کی جانب ان کی تنظیم کی قانونی ذمہ داریوں کا احاطہ:

ملازمین کی ذمہ داری ملازمین کی جانب سے تنظیم پہ عائد کی جانے والی قانونی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس پالیسی میں دورانِ ملازمت، تنظیم کی مقرر کردہ ملازمتی حدود میں کام کے دوران ملازمین کی جسمانی چوٹ، علالت اور مرض کے نتیجے میں تنظیم پہ عائد ہونے والے ہرجانے اور دیگر عدالتی اخراجات کا احاطہ شامل ہے۔

یہ پالیسی دورانِ ملازمت ملازمین کی حادثاتی جسمانی چوٹ، بیماری یا مرض کے نتیجے میں ان کی تنظیم پر عائد ہونے والی قانونی ذمہ داری کا احاطہ کرتی ہے۔.

اس پالیسی میں کام کے دوران ملازمین کی کسی جسمانی چوٹ، بیماری یا مرض کے سبب موت واقع ہوجانے کی صورت میں تنظیم پر عائد ہونے والی قانونی ذمہ داری کا احاطہ بھی شامل ہے۔

قانونی نالش کے اخراجات کا احاطہ۔

ایمپلائرز لائیبلیٹی انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے:
انشورنس / لائیبلیٹی کی لمٹ
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
ملازمین کی فہرست بمع نام، پیشہ، ماہانہ تنخواہ / اجرت، ایمپلائی کارڈ اور قومی شناختی کارڈ نمبر۔
کمپنی کی پروفائل۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional