سفری تکالیف

سفری تکالیف کی انشورنس کے متعلق

اب آپ پریشانیوں کو پس پشت ڈال کر پرسکون سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں کیونکہ ای ایف یو کی پیش کردہ سفری تکالیف کی انشورنس آپ کو آئی اے ٹی اے کی رکن فضائی کمپنی کی مقررہ فلائٹ کی منسوخی یا تاخیر یا سامان کے نقصان کی صورت میں مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔

فوائد:

سامان کی وصولی میں تاخیر

آئی اے ٹی اے کی رکن فضائی کمپنی کی مقررہ فلائٹ میں چیک ان کے بعد سامان کی وصولی میں چار گھنٹے سے زائد تاخیر کی صورت میں ای ایف یو جنرل انشورنس کمپنی ذاتی استعمال کی اشیاء مثلاً کپڑے، سینیٹری وغیرہ کی خریداری کی سہولت فراہم کرتا ہے جن کی مالیت کا دستاویزی ثبوت دستیاب ہو۔

فلائٹ میں تاخیر

یہ پالیسی فلائٹ میں کم از کم آٹھ گھنٹے کی تاخیر کی صورت میں ہونے والے نقصانات مثلاً سفری اخراجات میں اضافہ اور ہوٹل کی رہائش کے اخراجات کا احاطہ کرتی ہے، بشرطیکہ ضروری دستاویزات فراہم کیے جائیں۔

چیکڈ ان سامان کا نقصان

آئی اے ٹی اے کی منظور شدہ فضائی کمپنی کی مقررہ فلائٹ میں چیکڈ ان سامان کی کمپنی کے ہاتھوں گمشدگی یا نقصان کی صورت میں ای ایف یو جنرل فضائی کمپنی کی تصدیق کے مطابق مناسب ہرجانہ ادا کرے گا۔ پالیسی ہولڈر کو چاہئیے کہ اپنی نقصان شدہ پراپرٹی کا دعویٰ تمام ضروری اشیاء کی تفصیلات، مالیت اور خریداری کی تاریخ کے ثبوت کے ساتھ جمع کروائے۔ ہرجانے کی مالیت کا تعین بین الاقوامی فضائی کمپنی کے قوانین کی روشنی میں کیا جائے گا۔ سامان کے نقصان کا دعویٰ بین الاقوامی فضائی کمپنی کے منظور کردہ ٹائم فریم کے اندر جمع کرانا لازمی ہے جو کہ نقصان کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ اکیس دن کا ہے۔

ای ایف یو آپ کو بہترین سفر کے تجربے کی پیشکش کرتا ہے

سفری انشورنس خریدنے کے لئے تیار ہیں؟

مزید معلومات کے لیے ہماری بروشر کو دیکھیں اورہماری ویب سائٹ پر فراہم کردہ رابطے کی تفصیلات پر ہم سے رابطہ کریں یا آپ ہمیں ای میل بھی کر سکتے ہیں [email protected]

ابھی خریدیں

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional