لائیو اسٹاک انشورنس

لائیو اسٹاک انشورنس

لائیو اسٹاک انشورنس ان نجی کارپوریٹ فارمز کے لئے خصوصی تشکیل دی گئی ہے جو ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ سے پالیسی حاصل کرکے اپنی ڈیری کے جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

ای ایف یو جنرل مندرجہ ذیل وجوہات کے باعث جانور کی ہلاکت کے خلاف احاطہ فراہم کرتا ہے:
  • کسی بیماری کے باعث یا طبعی موت
  • حادثے کے سبب موت (حادثے سے مراد وہ ظاہری اور ہنگامی صورتحال ہے جس کے سبب جانور زخمی ہو یا مرجائے)
  • سیلاب، حادثاتی آگ، بارش یا طوفان کے نتیجے میں ہلاکت
اس پالیسی میں ان جانوروں کا تحفظ شامل ہے جن کی عمر 9 ماہ سے لے کر 5 سال کے درمیان ہو۔
اس پالیسی کے احاطے میں صرف وہی جانور شامل ہیں جن کی ہلاکت مذکورہ بالا وجوہات کے باعث پالیسی کی مدتِ بحالی کے دوران ہو۔
مستقل کل معذوری کے سبب مرجائے
چوری ہوجائے
ڈیری خانہ دار ای ایف یو جنرل کی لائیو اسٹاک انشورنس کے ذریعے اپنے جانور کی ہلاکت / نقصان کے خطرات کو حتیٰ الامکان کم کرسکتے ہیں۔
ڈیری خانہ دار اب جانور کی ہلاکت / نقصان کے باعث کاروبار میں گھاٹے کی فکر چھوڑ کر اپنی تمام تر توجہ ڈیری کی ترقی اور دودھ کی پیداوار پر مرکوز کرسکتے ہیں۔
پروپوزل فارم میں باضابطہ دستخط، مہر، نام، تاریخ اور خطاب کا اندراج۔
جانوروں کی فہرست، ان کے ٹیگ نمبر، مارکیٹ ویلیو، نسل (درآمد شدہ / مقامی جانور کی شناخت)، عمر، قسم (آیا گائے، بیل، بھینس)، لیکٹیشن اسٹیج کی تفصیلات کے ساتھ۔
گذشتہ 3 سے 5 سال میں جانوروں کی ہلاکت کی تفصیلات اور ہلاکت کی وجہ اور اس سے بچاؤ کے لئے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات۔
فارم کی تفصیلات یعنی ایک سروے رپورٹ جس میں خانہ داری کی تصاویر اور تفصیلات شامل ہوں۔
فارم کے مینیجرز اور ویٹرنری کی پروفائل اور تجربے کی تفصیلات۔
درخواست گزار کے لیٹر ہیڈ میں باضابطہ درج دستخط، مہر، نام، تاریخ اور خطاب کے ساتھ ساتھ فارم میں موجود جانوروں کی تندرستی کے اعلامیہ کی تفصیلات۔
جانوروں کی متواتر بنیادوں پر ہونے والی ویکسینیشن کی تفصیلات۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional