فائر اور اس سے منسلک خطرات

فائر اور اس سے منسلک خطرات کی انشورنس

ہر کاروبار کو خطرات اور خطرات کے کسی منفرد مجموعے کے سبب ہونے والے مالی نقصانات اور کاروباری عدم استحکام کا سامنا ہے.

آگ کے معیار کا احاطہ کرنے کے لئے انشورنس میں مندرجہ ذیل خرابیوں / خطرات کو شامل کیا جاسکتا ہے.

فائر اور اس سے منسلک خطرات کا احاطہ:

دھماکہ

کسی بھی دھماکہ سے براہ راست نقصان.

ہوائی جہاز کا نقصان

نقصان جو براہ راست جہاز یا فضائی آلات کی وجہ سے ہو .

تصادم سے نقصان

کسی بھی گاڑی کے تصادم سے ہونے والا نقصان.

ماحولیاتی خرابی

آندھی، طوفان، غرقابی، سمندری طوفان، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے باعث نقصان.

زلزلہ

نقصان یا خسارہ (بشمول آگ کے) کسی بھی ملکیت کو زلزلے کے سبب، سیلاب کے بہاؤ وغیرہ کے علاوہ.

فسادات اور ہڑتال میں نقصان

کسی بھی شخص کا دوسروں کے ساتھ مل کر تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے یا امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش اور قانونی اداروں اور اہلکاروں کے فسادیوں کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات وغیرہ کے باعث نقصان یا خسارہ.

بدنیتی پر مبنی نقصان

کسی فرد کے ذاتی یا نجی مقاصد کے باعث پہنچنے والے نقصانات.

ڈاکہ

ڈاکہ سے مراد کسی اور کی ملکیت کے اندر چوری چھپے یا جبراً داخل ہونا ہے. مثلاً (گھر، مل، دکان، گودام) وغیرہ میں.

مجھے فائر اور اس سے منسلک خطرات سے حفاظت کی انشورنس کی ضرورت کیوں ہے؟

آپ کی پراپرٹی میں کی گئی آپ کی سرمایہ کاری، اور اس کے متعلقین کو، آگ اوراس سے منسلک خطرات سے بچاؤ کے انشورنس کے ذریعہ محفوظ کیا جاتا ہے. آگ اور اس سے منسلک خطرات کے سبب اہم نقصانات کی صورت میں، آپ ہم سے مالی استحکام اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں.

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional