لائیو اسٹاک لون انشورنس

لائیو اسٹاک لون انشورنس

ہماری معیشت میں ناگزیر اہمیت کے حامل ان شعبوں، ڈیری اور ملک پروڈکشن کی ترقی اور ان سے وابستہ کسانوں، بینک اور ڈیری خانہ داروں کے مفادِ عامہ کو یقینی بنانے کے لئے ای ایف یو جنرل پیش کرتا ہے آپ کی خدمت میں لائیو اسٹاک لون پالیسی جو متعدد خطرات کے خلاف ایک جامع تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ اداروں کو حکومتِ پاکستان کے لائیو اسٹاک لون انشورنس فریم ورک / اسکیم کی روشنی میں تشکیل دی گئی لائیو اسٹاک لون انشورنس کی پیشکش کرتا ہے تاکہ بینک / ادارے کی جانب سے ڈیری خانہ داروں کو دودھ کی پیداوار اور فراہمی کے لئے جانوروں کی خریداری اور پالنے کے واسطے دیے جانے والے قرض کا احاطہ کیا جاسکے۔

لائیو اسٹاک لون کی فراہمی کو فصل کے قرض کی انشورنس کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔

جن ڈیری خانہ داروں نے دودھ کی پیداوار اور فراہمی کے لئے جانور خریدنے اور پالنے کے واسطے بینک سے قرضہ لیا ہو وہ مندرجہ ذیل وجوہات کے باعث جانور کی ہلاکت کے سبب اسے لوٹا نہ پائیں تو ای ایف یو جنرل اس قرض کا احاطہ کرتا ہے:

  • جانور کی کسی بیماری کے باعث یا طبعی موت
  • کسی حادثے کے سبب ہلاکت (حادثے سے مراد وہ ظاہری اور ہنگامی صورتحال ہے جو جانور کی ہلاکت یا زخمی ہونے کا باعث بنے)
  • سیلاب، حادثاتی آگ، بارش یا طوفان کے نتیجے میں ہلاکت
اس پالیسی میں ان جانوروں کا تحفظ شامل ہے جن کی عمر 9 ماہ سے لے کر 5 سال کے درمیان ہو۔
اس پالیسی کے احاطے میں صرف وہی جانور شامل ہیں جنھیں پالیسی کی مدتِ بحالی کے دوران خریدا اور پالا جائے۔
احاطے میں صرف گائے، بھینس اور بیل کی خریداری شامل ہے۔
مقامی اور درآمد شدہ جانوروں کا احاطہ فراہم کیا جاتا ہے۔
مستقل کل معذوری کے سبب مر جائے
چوری ہوجائے
بینک اور قرض دار دونوں اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
حکومت کی معاونت سے تشکیل دی گئی یہ اسکیم ڈیری خانہ داروں کو مویشی قرض کے ذریعے مالی وسائل فراہم کرتی ہے جو ڈیری پروڈکشن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
بینک کو ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ سے معاہدہ کرنا ہوگا۔
بینک کو متعلقہ قرض دار کے قرضے کی تفصیلات ای ایف یو جنرل کو فراہم کرنا ہوںگی۔
جانور کی ٹیگنگ
جانور کی صحت کی ویٹرنری تصدیق۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional