ٹھیکیداری خطرات

ٹھیکیداروں کے تمام خطرات سے حفاظت کی انشورنس پالیسی سے کیا مراد ہے؟

اس پالیسی کے دو حصے ہیں، جن میں منصوبے پر عملدرآمد کے دوران ٹھیکیداری، ٹھیکیدار کے آلات و مشینری اور فریقِ ثالث کی ذمہ داری سے منسلک تمام مسائل کا احاطہ شامل ہے.

خطروں کا احاطہ:
  • سیکشن I: مادی نقصان
  • یہ سیکشن جامع منصوبے پہ عملدرآمد کے کام اور دیگر سہولیات کا جامع بنیادوں پر احاطہ کرتا ہے.

  • سیکشن II: فریقِ ثالث کی ذمہ داری
  • یہ سیکشن تیسری پارٹی کی قانونی ذمہ داریوں پر مشتمل ہے جو حادثاتی جسمانی چوٹ یا دیگر نقصانات سے متعلق معاہدۂ کام کے سلسلے میں پیدا ہوتی ہیں.


یہ پالیسی کل تعمیری مدت اور پھر 12 ماہ کی محافظت تک تحفظ فراہم کرتی ہے .

  • آگ
  • بجلی اور دھماکہ
  • طوفان
  • آندھی
  • سیلاب اور بہاؤ
  • چوری/ڈاکہ
  • تصادم
  • زلزلہ
  • حادثاتی نقصانات (بصورتِ دیگر خارج نہیں)

مجھے تمام ٹھیکیداری خطرات کی انشورنس کی ضرورت کیوں ہے؟

اگر آپ تاجر یا ٹھیکیدار ہیں تو تمام ٹھیکیداری خطرات سے بچاؤ کی یہ حفاظتی انشورنس آپکے لئے بہت اہم ہے. اس قسم کی انشورنس پالیسی تعمیراتی مقامات پر تعمیراتی کاموں اور آلات، پلانٹ اور سامان کی حفاظت کے لئے ایک جامع ترین کوریج پیش کرتی ہے.

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional