موبلائزیشن ایڈوانس بانڈ انشورنس

موبلائزیشن ایڈوانس بانڈ کے متعلق

موبلائزیشن ایڈوانس بانڈ پروجیکٹ کے مالک کی جانب سے طلب کیا جاتا ہے، یہ یقینی بنانے کے لئے کہ جو فنڈز اس نے کنٹریکٹر کو ایڈوانس میں دیے ہیں وہ صرف پروجیکٹ ورک میں ہی خرچ کیے جائیں گے۔ یہ گارنٹی، بانڈ کی اس رقم کا احاطہ کرتی ہے جو پروجیکٹ مالک نے ادا کی ہو مگر کنٹیکٹر اُسے پروجیکٹ میں ایڈجسٹ نہ کر پائے۔ موبلائزیشن ایڈوانس بانڈ اکثر پروجیکٹ کے آغاز میں جاری کیا جاتا ہے۔

یہ گارنٹی پروجیکٹ کے مالک کے ادا کیے گئے ایڈوانس فنڈز کا احاطہ کرتی ہے۔-

اگر کنٹریکٹر پروجیکٹ کے مالک کے ادا کیے گئے ایڈوانس فنڈز سے پروجیکٹ پر عملدرآمد کرنے سے قاصر ہے تو اس صورت میں پروجیکٹ کے مالک کو متعلقہ گارنٹی میں توسیع کا اہل قرار دیا جاتا ہے جب تک کہ پروجیکٹ تسلی بخش طور پر مکمل نہ ہوجائے۔

  • پروجیکٹ کے مالک اور کنٹریکٹر دونوں کے لئے غیر مشروط سیکورٹی
  • اقتصادی اعتبار سے انشورنس گارنٹی بینک گارنٹی کے مقابلے میں زیادہ موزوں اور میانہ رو ہوتی ہے
  • فکر سے آزاد کیش / کلیم پروسِس
  • کم سے کم معاونتی مطلوبات
  • منیمم کیش مارجن
  • آپ کا گارنٹیئر، ای ایف یو جنرل بلند ترین اقتصادی معیار اور ساکھ کا حامل ہے
موبلائزیشن ایڈوانس بانڈ کی سہولیات حاصل کرنے کے لئے کنٹریکٹر حضرات کو مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے
  • کنٹریکٹر کی حالیہ پروفائل
  • پروجیکٹ کے مالک کی جانب سے ورک آرڈر / پرچیس آرڈر / لیٹر آف ایکسیپٹنس جس میں پروجیکٹ کی تفصیلات اور بانڈ کی مطلوبات درج ہوں۔
  • کنٹریکٹر کی جانب سے خط جس میں پروجیکٹ کے مالک کی بیان کردہ کام کی تفصیلات اور بانڈ کی مطلوبات درج ہوں۔
  • کنٹریکٹر کے بزنس کی گزشتہ تین سالوں کی بیلنس شیٹ
  • اٹیسٹڈ ایفیڈیوٹ
  • کنٹریکٹر کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • کنٹریکٹر کا گزشتہ دو سالوں کا بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
  • پاکستان انجینیئرنگ کاؤنسل کی ریٹنگ

نوٹ:

مندرجہ بالا فہرست میں صرف بنیادی مطلوبات درج ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم مزید تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional