ریٹینشن منی بانڈ کے متعلق
کنٹریکٹر کی جانب سے جب پروجیکٹ کے مالک کو رواں بل پیش کیا جاتا ہے تو اس میں سے ایک مخصوص اماؤنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ رقم کا یہ حصہ پروجیکٹ کا مالک اپنی تسلی کے لئے رکھ لیتا ہے تاکہ ضمانت کی پیشکش پر ٹھیکیدار کو ادا کردی جائے۔
اس کٹوتی کا اصل مقصد یہ یقینی بنانا ہوتا ہے کہ کام کا معیار پروجیکٹ کے مالک کی خواہشات کے عین مطابق ہو اور کسی قسم کا کوئی نقص یا کسر اٹھا نہ رکھی جائے جس سے بعد از مالک کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑے۔ مذکورہ مقاصد کے حصول کے لئے، کنٹریکٹر کو یہ بانڈ جاری کیا جاتا ہے تاکہ پروجیکٹ کے مالک کو یہ گارنٹی پیش کر کے کاٹی گئی بقیہ رقم واپس لی جاسکے۔
اس بانڈ کی کل میعاد ایک سال ہے۔
ہم یہ بانڈ صرف تبھی جاری کرتے ہیں جب کنٹریکٹر نے ہم سے پرفارمنس باند بھی خریدا ہوا ہو۔
یہ گارنٹی کنٹریکٹر کے غیر معیاری کام کے باعث مالک کی جانب سے کاٹی گئی رقم کا احاطہ کرتی ہے -
گر کنٹریکٹر کا کام پروجیکٹ کے مالک کے لئے تسلی بخش اور معاہدے کے مطابق نہیں تو پروجیکٹ کے مالک کو متعلقہ گارنٹی میں معاہدے کی رو سے توسیع کا اہل قرار دیا جاتا ہے جب تک کہ پروجیکٹ تسلی بخش طور پر مکمل نہ ہوجائے۔
اہم خصوصیات
- پروجیکٹ کے مالک اور کنٹریکٹر دونوں کے لئے غیر مشروط سیکورٹی
- اقتصادی اعتبار سے انشورنس گارنٹی بینک گارنٹی کے مقابلے میں زیادہ موزوں اور میانہ رو ہوتی ہے
- فکر سے آزاد کیش / کلیم پروسِس
- کم سے کم معاونتی مطلوبات
- منیمم کیش مارجن
- آپ کا گارنٹیئر، ای ایف یو جنرل بلند ترین اقتصادی معیار اور ساکھ کا حامل ہے
ریٹینشن منی بانڈ کی سہولیات حاصل کرنے کے لئے کنٹریکٹر حضرات کو مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے
- کنٹریکٹر کی حالیہ پروفائل
- پروجیکٹ کے مالک کی جانب سے ورک آرڈر / پرچیس آرڈر / لیٹر آف ایکسیپٹنس جس میں پروجیکٹ کی تفصیلات اور بانڈ کی مطلوبات درج ہوں۔
- کنٹریکٹر کی جانب سے خط جس میں پروجیکٹ کے مالک کی بیان کردہ کام کی تفصیلات اور بانڈ کی مطلوبات درج ہوں۔
- کنٹریکٹر کے بزنس کی گزشتہ تین سالوں کی بیلنس شیٹ
- اٹیسٹڈ ایفیڈیوٹ
- کنٹریکٹر کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی
- کنٹریکٹر کا گزشتہ دو سالوں کا بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
- کنٹریکٹر کی جانب سے پیش کیے گئے رواں بل کی کاپیاں
- پاکستان انجینیئرنگ کاؤنسل کی ریٹنگ
- ای ایف جنرل انشورنس لمیٹڈ کے جاری کردہ پرفارمنس بانڈ کی کاپیاں
نوٹ:
مندرجہ بالا فہرست میں صرف بنیادی مطلوبات درج ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم مزید تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔