سیف ڈپازٹ باکس

سیف ڈپازٹ باکس

بینک / مالیاتی اداروں کے سیف ڈپازٹ باکس میں رکھی ان کے کسٹمر کی پراپرٹی کی حفاظت و نگرانی ان اداروں کی قانونی ذمہ داری ہے۔

اشیائے قیمتی کے نقصان کا احاطہ

سیف ڈپازٹ باکس میں رکھی کسٹمر کی پراپرٹی کے تحفظ کو یقینی بنانا بینک اور مالیاتی اداروں کا اولین فرض ہے۔

اس فرض کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لئے ای ایف یو جنرل بینک اور مالیاتی اداروں کو سیف ڈپازٹ باکس انشورنس کی پیشکش کرتا ہے جس کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو چوری ڈکیتی وغیرہ کے سبب ہوئے غیر متوقع نقصان کی صورت میں مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

اس پالیسی میں سیف ڈپازٹ باکس میں رکھی سیکورٹیز، بانڈ، سرٹیفکیٹ، بل، بینک نوٹس، زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاء کی چوری کا مکمل احاطہ فراہم کیا جاتا ہے۔

ادارے کے احاطے میں موجود فرنشنگز، فکسچر، فٹنگ، آلات، سیف اور والٹ وغیرہ کی چوری ڈکیتی کے نقصان کا احاطہ بھی شامل ہے۔

مالیاتی ادارے کے خلاف ہونے والی قانونی کاروائیوں سے منسلک قانونی و عدالتی اخراجات کا احاطہ۔

لاکر میں رکھی اشیاء کا نقصان

یہ پالیسی بینک کے احاطے میں موجود عوام کے بانڈ، بل، سرٹیفکیٹس، بینک نوٹس اور زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاء کی جبری لوٹ مار، چوری، ڈکیتی کے نتیجے میں بینک پر عائد ہونے والے قانونی الزامات و مطالبات کا احاطہ کرتی ہے۔ اس پالیسی کی کوریج میں وہ اشیائے قیمتی شامل ہیں جو بینک کے سیف، لاکر یا والٹ میں محفوظ ہوں، عارضی طور پر سیف سے باہر رکھی ہوں یا پاکستان میں موجود متعلقہ بینک کی کسی بھی برانچ کے احاطے میں موجود ہوں

آفس کی اشیاء کا نقصان

اس پالیسی میں چوری یا ڈکیتی کے سبب آفس میں موجود فرنشنگز، فکسچر، فٹنگ، آلات، سیف اور والٹ وغیرہ کے نقصان کا احاطہ بھی شامل ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ نقصان کا ہرجانہ اسی صورت میں ادا کیا جائے گا جب یہ ثابت ہو کہ بینک نقصان زدہ اشیاء کا مالک ہے اور نقصان چوری، ڈکیتی یا تخریب کاری کے نتیجے میں ہوا ہے۔

دفاعی اخراجات

مذکورہ بالا فائدہ نمبر ایک میں بیان کردہ وجوہات کے سبب عوام کی جانب سے بینک کے خلاف کلیم، سوٹس اور دیگر کاروائیوں کی تحقیقات اور دفاع میں اٹھنے والے اخراجات کا احاطہ بھی شامل ہے۔

سیف ڈپازٹ باکس انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے مالیاتی اداروں کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے
پروپوزل فارم میں درست معلومات، دستخط، مہر، عنوان، اور تاریخ کا اندراج لازمی ہے۔ ہمارے دفاتر سے رابطہ کرکے متعلقہ فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
بینک کے مختلف احاطوں میں موجود لاکرز کے سائز اور لمٹ سمیت انشورنس کی میعاد۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
بینک کا دو یا تین سال کا سالانہ مالی ریکارڈ۔

نوٹ:

مندرجہ بالا فہرست میں صرف بنیادی مطلوبات درج ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم مزید تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional