فیڈ ٹیلٹی گارنٹی

فڈیلیٹی گارنٹی کے متعلق

پیسہ کمانا کوئی آسان کام نہیں، کچھ لوگ اسے محنت سے کماتے ہیں اور کچھ لوگ ناجائز طریقوں سے اسے ہتھیا لیتے ہیں، قلیل مدت میں کثیر دولت کے حصول کے لئے وہ اپنے ادارے اور آجر کو دھوکا دیتے ہیں جس کے سبب ان کے ادارے کو خاطر خواں مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ای ایف یو جنرل کی فڈیلیٹی گارنٹی انشورنس آپ کے کاروبار کو بےایمان ملازمین کے فراڈ سے پہنچنے والے براہ راست مالی نقصان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ پالیسی ملازمین کے ذاتی مالی مفاد حاصل کرنے کی غرض سے کیے جانےوالے فراڈ کا احاطہ کرتی ہے۔

اس پالیسی میں ملازمین کی مالی مفاد کے حصول کے لئے چوری، نقد رقم میں خورد برد، فنڈ ٹرانسفر اور دیگر جعلسازیوں سے ہوئے نقصان کا احاطہ بھی شامل ہے۔

کسی بھی اضافی پریمیم کے بغیر فراڈ کی 6 ماہ کی مدت۔

فڈیلیٹی گارنٹی انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے اداروں کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے
پروپوزل فارم میں درست معلومات، دستخط، مہر، عنوان، اور تاریخ کا اندراج لازمی ہے۔ ہمارے دفاتر سے رابطہ کرکے متعلقہ فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انشورنس کی میعاد۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
ملازمین کی فہرست ان کے نام، پیشے، آئڈینٹٹی نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر سمیت۔
دو یا تین سال کا سالانہ مالی ریکارڈ اور کمپنی پروفائل۔

نوٹ:

مندرجہ بالا فہرست میں صرف بنیادی مطلوبات درج ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم مزید تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional