پیشہ ورانہ ہرجانے کی انشورنس

پیشہ ورانہ ہرجانہ

یہ پالیسی آپ کی تنظیم کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران کسی غفلت، غلطی یا بھول کے سبب اس کے خلاف عائد ہونے والے قانونی تقاضے کی رقم کی ادائیگی کے لئے تنظیم کو ہرجانہ ادا کرتی ہے۔

تنظیم کی غفلت اور کوتاہی کے باعث عائد قانونی ذمہ داری کا احاطہ:

یہ پالیسی تنظیم کی پیشہ ورانہ سرگرمی کے دوران اس غفلت یا کوتاہی کا احاطہ کرتی ہے جو جسمانی نقصان یا پراپرٹی کے نقصان یا تباہی کا باعث بنے اور / یا جس سے مالی نقصان پہنچے۔

اکاؤنٹنگ فرم، لاء فرم، مالیاتی ادارے، ہسپتال اور تعمیراتی اور انجینئرنگ فرم اس انشورنس کے فوائد سے بہرہ مند ہو سکتی ہیں یا دیگر شعبہ ہائے زندگی جو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل ہیں وہ بھی اس پالیسی سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

کسی دعوے کے دفاع اور / یا تصفیہ پہ اٹھنے والے اخراجات کا احاطہ۔

پیشہ ورانہ ہرجانے کی انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے:
انشورنس / لائیبلیٹی کی لمٹ۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
کمپنی کی پروفائل اور دو یا تین سال تک کا سالانہ مالی ریکارڈ۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional