فصل کے قرض کی انشورنس

فصل کے قرض کی انشورنس

ہماری معیشت کے بنیادی ستون زراعت کی ترقی میں معاونت کے لئے ای ایف یو جنرل، فصل کے قرض کی انشورنس پالیسی کے ذریعے متعدد خطرات کے خلاف ایک جامع تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ اداروں کو حکومتِ پاکستان کے کراپ لون انشورنس فریم ورک / اسکیم کی روشنی میں تشکیل دی گئی کراپ لون انشورنس کی پیشکش کرتا ہے تاکہ بینک / ادارے کی جانب سے کسانوں کو فصل کی بوائی، کاشت اور کٹائی کے لئے دیے جانے والے قرض کا احاطہ کیا جاسکے۔

فصل کے قرض کی انشورنس کی فراہمی کے ذریعے کراپ لون کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

ای ایف یو جنرل بذریعہ کراپ لون انشورنس بینکوں / اداروں کو ایک جامع تحفظ فراہم کرتا ہے اس صورت میں کہ جن کسانوں نے ان سے فصل کی بوائی، کاشت اور کٹائی کے لئے زرعی قرض لیا ہو وہ اسے مندرجہ ذیل قدرتی آفات سے فصل کی تباہی کے باعث لوٹا نہ پائیں:

  • خشک سالی
  • برفانی طوفان
  • وائرس، بیکٹیریا، ٹڈّی دل وغیرہ کے حملے سے فصل کو نقصان
  • موسلادھار بارش
  • سیلاب
  • آندھی
  • طوفان
  • آگ
  • آسمانی بجلی
پانچ بڑی پیداواروں، گندم، کپاس، گنا، مکئی اور چاول کی فصل کے نقصان کا احاطہ۔
اس پالیسی میں اس فصل کا احاطہ شامل ہے جسے صوبائی یا وفاقی اتھارٹی کی جانب سے قدرتی آفات سے "متاثرہ" قرار دیا گیا ہو۔
کوریج اس فصل کی کاشت کے لئے فراہم کی جائے گی جو پالیسی کی مدتِ بحالی کے دوران بوئی اور کاٹی گئی ہو۔
اگر قدرتی آفات کے سبب بوئی گئی، کاشت کی گئی یا کاٹی گئی فصل کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے متعلقہ قرض دار زرعی قرض چکا نہ پائے تو یہ پالیسی اس صورتحال کے خلاف احاطہ فراہم کرتی ہے۔
بینک اور قرض دار دونوں اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
حکومت کی معاونت سے تشکیل دی گئی یہ اسکیم کسانوں کو زرعی قرض کے ذریعے مالی وسائل فراہم کرتی ہے جو زرعی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
بینک کا ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ سے معاہدہ کرنا ضروری ہے۔
بینک کو متعلقہ قرض دار کے قرضے کی تفصیلات ای ایف یو جنرل کو فراہم کرنا ہوںگی۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional