کمپیوٹر سسٹم
اس پالیسی میں ان نقصانات کا احاطہ شامل ہے جو پالیسی ہولڈر کو مندرجہ ذیل حادثات و واقعات کے نتیجے میں ہوئے ہوں۔
- پالیسی ہولڈر کے کمپیوٹر سسٹم، سروس بیورو کمپیوٹر سسٹم، الیکٹرانک فنڈز سسٹم یا کسٹمر کمیونیکیشن سسٹم میں کرپٹ ڈیٹا اینٹری یا،
- پالیسی ہولڈر کے مذکورہ بالا سسٹم میں موجود یا کمیونیکیشن لائن اور سیٹلائٹ لنک وغیرہ کے ذریعے منتقل ہونے والے الیکٹرانک ڈیٹا کی جعلی ترمیم یا تباہی
مذکورہ فوائد صرف اسی نقصان کا احاطہ کریں گے جو ایسی جعلساز تھرڈ پارٹی نے کیا ہو جسے پالیسی ہولڈر کا نقصان یا ذاتی مالی مفاد مقصود ہو۔
سروس بیورو آپریشن
اس پالیسی میں پالیسی ہولڈر کے کمپیوٹر سسٹم میں موجود یا کمیونیکیشن لائن اور سیٹلائٹ لنک وغیرہ کے ذریعے کسٹمر کے کمپیوٹر سسٹم میں منتقل ہونے والے الیکٹرانک ڈیٹا کی ترمیم، رد و بدل یا کرپشن سے ہوئے نقصانات کا احاطہ شامل ہے مگر مذکورہ احاطہ صرف اسی نقصان کے لئے فراہم کیا جائے گا جو ایسی جعلساز تھرڈ پارٹی نے کیا ہو جسے پالیسی ہولڈر کا نقصان یا ذاتی مالی مفاد مقصود ہو۔
الیکٹرانک کمپیوٹر انسٹرکشنز
یہ پالیسی اس نقصان کا احاطہ کرتی ہے جو پالیسی ہولڈر کو جعلی، ترمیم شدہ یا کرپٹ فنڈز، پراپرٹی، کریڈٹ وغیرہ کے ڈیٹا کی ترسیل یا ادائیگی کے باعث ہوا ہو جس میں کسی جعلساز نے پالیسی ہولڈر کو نقصان پہنچانے یا ذاتی مالی فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہیر پھیر کی ہو۔
الیکٹرانک ڈیٹا میڈیا
اس پالیسی میں اس الیکٹرانک ڈیٹا کی کرپشن سے ہوئے نقصان کا احاطہ بھی شامل ہے جو
- پالیسی ہولڈر کے کمپیوٹر سسٹم یا سروس بیورو کمپیوٹر سسٹم میں اسٹور ہو۔
- پالیسی ہولڈر کے نجی یا دفتری احاطے میں موجود الیکٹرانک ڈیٹا پروسیسنگ میڈیا پہ ریکارڈ ہو۔
- پالیسی ہولڈر کے کسی منتخب کردہ نمائندے کی تحویل میں ہو یا،
- الیکٹرانک ڈیٹا پروسیسنگ میڈیا پہ ریکارڈ ہو اور اندرونِ پاکستان ٹرانزٹ ہو رہا ہو، بصورت یہ کہ پالیسی ہولڈر متاثرہ الیکٹرانک ڈیٹا کا قانونی مالک اور دعویدار ہو۔
مزید کوریج میں پالیسی ہولڈر کے اس الیکٹرانک ڈیٹا پروسیسنگ میڈیا کی ڈکیتی یا دیگر تخریب کاریوں کے نتیجے میں گمشدگی، چوری یا تباہی کا احاطہ شامل ہے جو اندرونِ پاکستان پالیسی کے کسی دفتر کے احاطے میں موجود ہو، اندرونِ پاکستان ٹرانزٹ ہو رہا ہو یا پالیسی ہولڈر کے کسی نمائندے کی تحویل میں ہو بشرطیکہ پالیسی ہولڈر متاثرہ الیکٹرانک ڈیٹا کا قانونی مالک اور دعویدار ہو۔
کمپیوٹر وائرس
اس پالیسی میں صارف کے اندرونِ پاکستان کسی بھی دفتر کے احاطے میں موجود کمپیوٹر سسٹم یا سروس بیورو کمپیوٹر سسٹم میں اسٹور ڈیٹا، کریڈٹ، اکاؤنٹ وغیرہ کی تفصیلات و معلومات کا کسی کمپیوٹر وائرس کے سبب ٹرانسفر یا تباہ ہوجانے کا احاطہ شامل ہے۔
مزید کوریج میں پالیسی ہولڈر کے کمپیوٹر سسٹم یا سروس بیورو کمپیوٹر سسٹم میں اسٹور اس الیکٹرانک ڈیٹا کا احاطہ شامل ہے جسے کسی تیسرے فرد کا منتقل کردہ وائرس نقصان پہنچائے۔
الیکٹرانک کمیونیکیشن
یہ پالیسی الیکٹرانک کمیونیکیشن کی بنا پر فنڈ، پراپرٹی، کریڈٹ کے ٹرانسفر کا احاطہ فراہم کرتی ہے جو بذریعہ؛
- الیکٹرانک کمیونیکیشن سسٹم، یا
- ٹیسٹڈ ٹیلیکس، ٹیسٹڈ ٹیلی ٹائپ رائٹر ایکسچینج سروس یا ٹیسٹڈ کمیونیکیشن کے دیگر ذرائع
سے پالیسی ہولڈر کے کمپیوٹر سسٹم یا پالیسی ہولڈر کے کمیونیکیشن ٹرمنل میں کسی کسٹمر، آٹومیٹڈ کلئیرنگ ہاؤس یا مالیاتی ادارے کی جانب سے ٹرانسفر کیا جائے مگر اس الیکٹرانک ڈیٹا پروسیسنگ میڈیا کے فزیکل ٹرانزٹ یا سیٹلائٹ لنک وغیرہ سے ٹرانسمیشن کے دوران کوئی جعلساز اسے کرپٹ یا تباہ کردے۔
الیکٹرانک ٹرانسمیشن
اس پالیسی میں ان تمام نقصانات کا مکمل احاطہ شامل ہے جو پالیسی ہولڈر کی جانب سے اپنے کسٹمر، آٹومیٹڈ کلئیرنگ ہاؤس یا مالیاتی ادارے کو فنڈ، پراپرٹی، کریڈٹ کے ٹرانسفر کے دوران ہوں جن کا ٹرانسفر یا پیمنٹ الیکٹرانک کمیونیکیشن کی بنیاد پر پالیسی ہولڈر؛
- الیکٹرانک کمیونیکیشن سسٹم، یا
- ٹیسٹڈ ٹیلیکس، ٹیسٹڈ ٹیلی ٹائپ رائٹر ایکسچینج سروس یا ٹیسٹڈ کمیونیکیشن کے دیگر ذرائع
سے اپنے کسٹمر، آٹومیٹڈ کلئیرنگ ہاؤس یا مالیاتی ادارے کے کمپیوٹر سسٹم یا کمیونیکیشن ٹرمنل سسٹم میں کرے، مگر کوئی جعلساز ٹرانسمیشن کو منسوخ کردے یا فزیکل ٹرانزٹ یا سیٹلائٹ لنک کے ذریعے الیکٹرانک ڈیٹا پروسیسنگ کے دوران کرپٹ یا تبدیل کردے جس سے پالیسی ہولڈر کو نقصان اور عدالتی الزامات کا سامنا کرنا پڑے۔
الیکٹرانک سیکورٹیز
یہ پالیسی اس نقصان کا احاطہ بھی فراہم کرتی ہے جو پالیسی ہولڈر یا پالیسی ہولڈر کی ہدایت پر سینٹرل ڈپازیٹری کی جانب سے الیکٹرانک کمیونیکیشن کی بنا پر فنڈز، کریڈٹ یا پراپرٹی کے ٹرانسفر کے دوران الیکٹرانک سیکورٹی کی کرپشن یا چوری کے باعث ہو جو؛
- الیکٹرانک کمیونیکیشن سسٹم، یا
- ٹیسٹڈ ٹیلیکس، ٹیسٹڈ ٹیلی ٹائپ رائٹر ایکسچینج سروس یا ٹیسٹڈ کمیونیکیشن کے ذریعے
مذکورہ سینٹرل ڈپازیٹری کے کمپیوٹر سسٹم یا کمیونیکیشن ٹرمنل میں ٹرانسفر ہو رہی ہو مگر ٹرانسمیشن جعلسازی سے منسوخ کردی جائے یا الیکٹرانک یا فزیکل ٹرانزٹ کے دوران اس میں کوئی رد و بدل کردی جائے جس کے نتیجے میں پالیسی ہولڈر کو عدالتی الزامات اور دیگر نقصانات کا سامنا کرنا پڑے۔
جعلی ٹیلی فیکسیملی
اس پالیسی میں اس نقصان کا احاطہ بھی شامل ہے جو پالیسی ہولڈر کو کسٹمر، اپنے کسی دفتر یا دوسرے مالیاتی ادارے کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے فنڈ یا پراپرٹی کے باعث ہوا ہو یعنی متعلقہ فنڈ، کریڈٹ یا پراپرٹی کا ٹرانسفر یا پیمنٹ مذکورہ شخص کی لاعلمی میں ہوا ہو یا جعلی مشینی دستخط کا حامل ہو۔
وآئس انیشئیٹڈ ٹرانسفر
اس پالیسی میں اس وآئس انیشئیٹڈ ٹرانسفر سے ہوئے نقصان کا احاطہ شامل ہے جو پالیسی ہولڈر یا اس کے کسی مختار ملازم کی جانب سے اپنے کسٹمر کے کسی دوسرے بینک اکاؤنٹ میں کیا جائے، ان ہدایات کے تحت جو پالیسی ہولڈر یا اس کے کسی ملازم کو کسٹمر کی جانب سے ٹیلیفون پہ دی جائیں۔ مگر در حقیقت وہ ہدایات کسٹمر کی بجائے اس کا کوئی فراڈ افسر، ڈائریکٹر، پارٹنر یا ملازم دے دے جس کے اختیارات اسے کسٹمر کے وآئس انیشئیٹڈ ٹرانسفر میں کسی قسم کی کوئی ترمیم و توسیع کی اجازت نہ دیتے ہوں تاہم اس جعلساز کو پالیسی ہولڈر یا کسٹمر کا نقصان اور اپنا مالی مفاد مطلوب ہو۔
اس پالیسی کی مزید کوریج میں پالیسی ہولڈر اور اس کے کسٹمر کے مابین ہونے والے ٹیلیفونک تبادلے کا احاطہ شامل ہے، اگر پالیسی ہولڈر کے دفتر کے کسی قائم مقام ملازم جس کو ٹیلیفونک ٹرانسمیشن کی ترسیل و وصولی کا اختیار حاصل ہو یا خود پالیسی ہولڈر کو کسٹمر کی جانب سے بذریعہ ٹیلیفون فنڈ ٹرانسفر کی ہدایات وصول ہوں اور پالیسی ہولڈر کا ادارہ اس پر عملدرآمد کرے مگر دراصل وہ ہدایات کسی جعلساز کی فراہم کردہ ہوں جس کے نتیجے میں اسے مالی فائدہ اور پالیسی ہولڈر یا اس کے کسٹمر کو نقصان پہنچے تو اس صورت میں یہ پالیسی ایک جامع کوریج فراہم کرتی ہے۔
انٹرنیٹ اینڈ موبائل بینکنگ
اس پالیسی میں اس نقصان کا احاطہ شامل ہے جو پالیسی ہولڈر کو مندرجہ ذیل صورتحال میں فنڈ یا کریڈٹ کے ٹرانسفر سے ہو؛
- پالیسی ہولڈر کے کسٹمر، مالیاتی ادارے یا دفتر کے کمپیوٹر سسٹم کی جانب سے پالیسی ہولڈر کو بذریعہ انٹرنیٹ ڈیٹا یا فنڈ ٹرانسفر کیا جائے مگر درحقیقت کسٹمر یا مالیاتی ادارے کی بجائے ان کی لاعلمی میں کوئی فراڈ اسے ٹرانسمٹ کردے؛ یا
- پالیسی ہولڈر کے کمپیوٹر سسٹم میں بذریعہ انٹرنیٹ ٹرانسفر ہونے والے الیکٹرانک ڈیٹا میں کسی ایسے شخص کی ترمیم، کرپشن یا ہیر پھیر جو پالیسی ہولڈر کو نقصان پہنچانا چاہتا ہو یا خود یا کسی اور کے لئے مالی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہو۔