مصنوعات کی ذمہ داری

مصنوعات کی ذمہ داری انشورنس

یہ پالیسی آپ کی تنظیم کی تیار کردہ، فروخت کردہ یا تقسیم کردہ کسی مصنوعات کے استعمال سے تھرڈ پارٹی کو جسمانی چوٹ اور / یا اس کی پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں تنظیم پہ عائد ہونے والی قانونی ذمہ داری کا شرائط و ضوابط سے مشروط احاطہ فراہم کرتی ہے۔

یہ پالیسی آپ کی مصنوعات کے استعمال سے تھرڈ پارٹی یا اس کی پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں آپ کی تنظیم کو تحفظ فراہم کرتی ہے:

ای ایف یو جنرل آپ کی تنظیم کی تیار کردہ، فروخت کردہ یا تقسیم کردہ کسی مصنوعات کے استعمال سے تھرڈ پارٹی کی حادثاتی چوٹ یا بیماری اور / یا تھرڈ پارٹی کی پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں تنظیم پہ عائد ہونے والی قانونی ذمہ داری پہ اٹھنے والے اخراجات کا ہرجانہ ادا کرتا ہے۔

یہ پالیسی آپ کی تنظیم کے کاروبار سے متعلق فروخت، تقسیم، مرمت، رفو یا تبدیل کیے گئے کسی سامان / مصنوعات سے تھرڈ پارٹی کی جسمانی چوٹ یا علالت کے نتیجے میں اٹھنے والے قانونی اخراجات کے خلاف تنظیم کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔

اس پالیسی میں تنظیم کے کاروبار سے متعلق فروخت، تقسیم، مرمت، رفو یا تبدیل کیے گئے کسی سامان / مصنوعات سے تھرڈ پارٹی کے حادثاتی نقصان کے نتیجے میں اٹھنے والے قانونی اخراجات کا احاطہ بھی شامل ہے۔

مصنوعات کی ذمہ داری انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے:
انشورنس / لائیبلیٹی کی لمٹ۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
کمپنی کی پروفائل۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional