بینکرز بلانکٹ بانڈ

بینکرز بلانکٹ بانڈ

بینکرز بلانکٹ بانڈ ایک جامع تحفظ ہے جو مالیاتی اداروں کو ان کے آپریشنل خطرات کے خلاف وسیع کوریج فراہم کرتا ہے۔

جرائم اور جعلسازی سے متعلقہ نقصانات کے خلاف وسیع کوریج

بینکرز بلانکٹ بانڈ مالیاتی اداروں کو مختلف فراڈ اور جرائم سے متعلقہ نقصانات کے خلاف مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اہم خصوصیات

مالیاتی ادارے کے ملازمین کے فراڈ کے خلاف مکمل احاطہ۔

پراپرٹی کے نقصان مثلاً بینک کے احاطے میں پیسے اور دوسری قیمتی اشیاء کی مسلح ڈکیتی کے خلاف مکمل تحفظ۔

پراپرٹی کے نقصان مثلاً ٹرانزٹ کے دوران انشورڈ کے اختیاری ملازم کی تحویل سے رقم کی چوری کے خلاف مکمل کوریج۔

ودڈرال یا فنڈز کی ادائیگی کے لئے مختص مالی وسائل کے جعل سازی سے تبدل کے خلاف تحفظ۔

کسی جعلی، تبدیل شدہ کاغذی کرنسی، سکّے کے باعث نقصان کا احاطہ۔

ڈکیتی یا اقدامِ ڈکیتی کے باعث فرنیچر، فکسچر، دیگر سہولیات اور سامان کو پہنچنے والے نقصان کا احاطہ۔

جعلی، تبدیل شدہ، گمشدہ یا چوری شدہ سیکورٹیزز کا احاطہ۔

ملازمین کا فراڈ

یہ پالیسی کمپنی کے ملازمین کی جانب سے کیے جانے والے فراڈ کا احاطہ کرتی ہے، خواہ وہ فراڈ ایک ملازم کی کارستانی ہو یا ایک سے زائد ملازمین کی ملی بھگت، ملازمین کی ذاتی مالی مفاد حاصل کرنے کے لئے کی جانے والی جعلساز کاروائیوں سے پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں یہ پالیسی مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔ تنخواہ، فیس، کمیشن اور دیگر معاوضے بشمول تنخواہ میں اضافہ اور ترقی وغیرہ ناجائز مالی مفاد میں شامل نہیں۔

احاطے میں موجودگی کے دوران

کوریج میں شامل ہے

  • بینک اور دیگر اداروں کے احاطے میں موجودگی کے دوران چوری، ڈکیتی، مسلح نقب یا کسی بھی وجہ سے پراپرٹی کے تباہ ہو جانے، گم ہو جانے یا نقصان پہنچنے کی صورت میں یہ پالیسی ایک جامع کوریج فراہم کرتی ہے۔
  • مالیاتی ادارے کے احاطے اور کسٹمر یا کسٹمر کے کسی نمائندے کی تحویل میں ہونے کے دوران مذکورہ بالا کسی صورتحال کے باعث پراپرٹی کے نقصان کی کوریج شامل ہے خواہ انشورڈ اس نقصان کا قانونی ذمہ دار ہو یا نہ ہو، تاہم کسٹمر یا نمائندے کے اپنے کسی عمل سے پراپرٹی کا نقصان اس پالیسی میں شامل نہیں۔
ٹرانزٹ کے دوران

یہ پالیسی کمپنی کے کسی ملازم کی تحویل یا بکتر بند گاڑی کی نگرانی میں ٹرانزٹ کے دوران کسی بھی وجہ سے پراپرٹی کے نقصان یا چوری ہو جانے کی صورت میں مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے، تاہم اس نقصان کی مالیت کا کمپنی کی جانب سے لی گئی تیسری پارٹی یا بکتر بند گاڑی کے لئے دستیاب انشورنس کی بازیافتہ یا اداشدہ رقم سے زیادہ ہونا ضروری ہے بصورتِ دیگر اس نقصان کا احاطہ نہیں کیا جائے گا۔

جعلی چیک

کوریج میں شامل ہے

  • فنڈز اور منی آرڈر وغیرہ کے ٹرانزٹ کے لئے مختص چیک، بل، ڈرافٹ، ڈپازٹ سرٹیفکیٹ، کریڈٹ لیٹر، ودڈرال کی رسیدوں یا دیگر کاغذات میں غیر قانونی ردوبدل۔
  • انشورڈ کی جانب سے جعلی تبدیل شدہ یا جعلی تصدیق شدہ اقراری دستاویزات کی ادائیگی۔

یہ انشورنس کلاز اس نقصان کا احاطہ نہیں کرتی جو اصل دستخط مگر غلط یا جعلی مواد کے حامل دستاویزات کی وجہ سے ہوا ہو۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ لفظ جعلی یا نقلی کے معنیٰ میں وہ دستاویزات اور آلات شامل نہیں جن کی تفصیلات و مواد غلط مگر دستخط اور تصدیق اصل ہوں۔

اقرار نامے کی "ادائیگی" سے مراد انشورڈ کی جانب سے اس کا اجرا ہے اور اس کے معنیٰ میں کسی قسم کی خرید و فروخت، کٹوتی، قرضہ یا پیشگی ادائیگی شامل نہیں۔

جعلی کرنسی

یہ پالیسی مالیاتی اداروں کو مندرجہ ذیل کوریج فراہم کرتی ہے

آفس اور دیگر سامان کو نقصان

یہ پالیسی مالیاتی اداروں کو مندرجہ ذیل صورتحال ک خلاف کوریج فراہم کرتی ہے

  • مالیاتی ادارے کے دفتر میں موجود فرنیچر، فکسچر، اسٹیشنری، سپلائز، سیف، والٹ اور دیگر ساز و سامان علاوہ (کمپیوٹر اور مسابقتی آلات) کا چوری، ڈکیتی یا تخریب کاری کی وارداتوں یا اقدامات کے سبب نقصان۔
  • یہ پالیسی چوری، ڈکیتی، مسلح نقب، لوٹ مار، یا اس قسم کی دوسری تخریب کاری کے نتیجے میں آفس یا آفس میں موجود فرنشنگز، فکسچر، آلات، اسٹیشنری، سپلائز، یا سیف اور والٹ کے نقصان کا احاطہ کرتی ہے بشرطیکہ متعلقہ مالی ادارہ متاثرہ ساز و سامان کا مالک ہو۔

پالیسی کا یہ انشورنگ کلاز آگ سے ہوئے نقصانات کا احاطہ نہیں کرتا۔

سیکورٹی رسک

یہ پالیسی مالیاتی اداروں کو کاروباری اعتماد اور اغراض کے سبب اُن دستاویزات پر عملدرآمد ہونے کی صورت میں کوریج فراہم کرتی ہے جو

  • کسی میکر، اِشوؤر، اسائنر، لیز ٹرانسفر ایجنٹ یا رجسٹرار، ایکسیپٹر، شورٹی یا گارنٹیئر کے جعلی دستخط کے حامل ہوں
  • جعلی یا ترمیم شدہ ہوں
  • گم یا چوری ہوجائیں
بینکرز بلانکٹ بانڈ کے حصول کے لئے مالیاتی اداروں کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے
پروپوزل فارم میں درست معلومات، دستخط، مہر، عنوان، اور تاریخ کا اندراج لازمی ہے۔ ہمارے دفاتر سے رابطہ کرکے متعلقہ فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انشورنس کی میعاد اور مختلف احاطوں میں زیرِ خطر اشیاء کی فہرست۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصانات کی تاریخ۔
دو یا تین سال کا سالانہ مالی ریکارڈ۔

نوٹ:

مندرجہ بالا فہرست میں صرف بنیادی مطلوبات درج ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم مزید تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional