بینک یقین دہانی

بینک یقین دہانی اینڈ کارپوریٹ ایجنسی ایگریمنٹ

بینک یقین دہانی، بینک اور انشورنس کمپنی کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کا نام ہے جس کی رو سے انشورنس کمپنی متعلقہ بینک کے کلائنٹ کو اپنی مصنوعات فروخت کرسکتی ہے۔ اس معاہدے کے تحت بینک بحیثیت ایک کارپوریٹ انشورنس ایجنٹ، اپنے حلقے میں انشورنس مصنوعات کی تشہیر و فروخت کرتا ہے۔

بینک یا دیگر معاشی شعبوں مثلاً ٹیلی کمیونیکیشن فرم، ہسپتال، تعلیم و تدریس کے مراکز وغیرہ کے ساتھ کیا جانے والا یہ کارپوریٹ ایجنسی ایگریمنٹ، انشورنس کمپنی اور کارپوریٹ ادارے دونوں کے لئے ہی یکساں منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔

ای ایف یو جنرل پاکستان میں بینکوں سے اشتراک کے ذریعے معاشی اور خصوصیاتی اعتبار سے موزوں ترین انشورنس مصنوعات کی پیشکش کررہا ہے جن میں پرسنل ایکسیڈینٹ، کیش ودڈرال، ٹریول اور ہوم انشورنس وغیرہ کے ساتھ ساتھ اور بہت سی سہولیات شامل ہیں۔

کیش ودڈرال، ٹریول انشورنس، ذاتی حادثے کی انشورنس اور ہوم انشورنس کے مختلف احاطوں کی فراہمی:

کیش ودڈرال انشورنس

ای ایف یو جنرل کی پیش کردہ یہ پالیسی اس نقد رقم کا تحفظ فراہم کرتی ہے جسے اے ٹی ایم یا بینک کاؤنٹر سے وصول کرتے وقت کوئی مسلح ڈکیت چھین لے۔

اے ٹی ایم کیش ودڈرال انشورنسس کے متعلق مزید جاننے کے لئے کلک کریں

سفری انشورنس

ای ایف یو جنرل کی پیش کردہ یہ سفری انشورنس پالیسی بیرونِ پاکستان سفر کرتے وقت ناگہانی حادثات کے باعث ہوئے نقصانات کا احاطہ کرنے کے لئے خصوصاً تشکیل دی گئی ہے۔

سفری انشورنس کے متعلق مزید جاننے کے لئے کلک کریں

ذاتی حادثے کی انشورنس

ای ایف یو جنرل آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے ذاتی حادثے کی انشورنس جو آپ کو ان ناگہانی، جسمانی اور غیر متوقع حادثات کے طبی اخراجات کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے جو ہلاکت، مستقل یا وقتی معذوری کا باعث بنتے ہیں۔

ذاتی حادثے کی انشورنس کے متعلق مزید جاننے کے لئے کلک کریں

ہوم انشورنس

Sآج کل کے ناساز حالات میں اپنے گھر کی حفاظت کرنا ایک بڑا چیلنج ہے اور جب بات ہو چوری اور آتشزدگی کی تو مناسب انشورنس کی غیر موجودگی کئی مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔

ای ایف یو جنرل انشورنس کی پیش کردہ ہوم انشورنس مندرجہ ذیل حادثات سے ہوئے نقصانات کا احاطہ کرتی ہے:
  • آتشزدگی، دھماکہ (بشمول ڈومیسٹک ایپلائینسز جیسے گیزر، چولہے کا پھٹنا)، آسمانی بجلی، گرج چمک، زلزلہ۔
  • چوری، نقب زنی یا تخریب کاری کی کوئی کوشش
  • فسادات، ہڑتالیں، مزدوروں کی بدفعلی
  • ہوائی جہاز اور دیگر فضائی طیاروں یا درختوں کا گرنا۔
  • زیرِ زمین پانی میں طغیانی یا سیوریج پائپ کا پھٹنا (جائے وقوع پر ہوئے نقصان کے علاوہ)
  • سیلاب، آندھی، طوفان وغیرہ مگر بارش سے ہوئے نقصان کے علاوہ بشرطیکہ بارش طوفان کے دوران یا فوراً بعد ہو۔
  • زمینی گاڑی سے تصادم
  • پرسنل ایکسیڈینٹ کور
  • کرائے کی رقم کا نقصان
ای ایف جنرل کی ہوم انشورنس پالیسی میں توسیع آپ کی اشیائے قیمتی مثلاً زیورات اور نقدی کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے اگر وہ:
  • رہائش گاہ میں ہوں۔
  • 100,000 پاکستانی روپیے سے زائد کی سالانہ لمٹ کے ساتھ ٹرانزٹ ہورہے ہوں۔
  • مخصوص لاکر میں رکھے ہوں۔
  • پاکستان میں کئی بھی چوری ہونے کی صورت میں (بشرطیکہ نقصان 100,000 پاکستانی روپیے سے زائد کی سالانہ لمٹ کے ساتھ کل انشورڈ مالیت کا 30 فیصد ہو)۔
  • 10,000 پاکستانی روپیے کی سالانہ لمٹ سے زائد کی نقد بدست کا ٹرانزٹ کے دوران نقصان۔
نقدی اور زیورات کی توسیع صرف ہوم انشورنس کے ساتھ ہی دستیاب ہے نہ کہ علیٰحدہ۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional