پلیٹ گلاس انشورنس

پلیٹ گلاس انشورنس کے متعلق

عمارات میں نصب پلیٹ گلاس قدرے نازک ہوتے ہیں اور اکثر مختلف حادثات کے باعث ٹوٹ جاتے ہیں مگر اس غیر متوقع نقصان کے خلاف اپنے صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ای ایف یو جنرل آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے پلیٹ گلاس انشورنس جو شیشوں کی حادثاتی ٹوٹ پھوٹ سے ہوئے نقصان کا مکمل احاطہ فراہم کرتی ہے۔

پلیٹ گلاس کو حادثاتی نقصان پہنچنے کی صورت میں تسلی بخش ثبوت کی فراہمی پہ ای ایف یو جنرل ٹوٹے ہوئے شیشے کی مارکیٹ ویلیو کے برابر ہرجانہ ادا کرے گا یا اسی معیار کے دوسرے شیشے سے اسے تبدیل کردے گا۔

یہ پالیسی کسی حادثے کے نتیجے میں انشورڈ پریمسس میں نصب شیشے کے ٹوٹنے کا احاطہ کرتی ہے۔

اس پالیسی میں شیشے کے حادثاتی نقصان کا مکمل احاطہ شامل ہے حتیٰ کہ خصوصاً کسی فائدے کو خارج کیا جائے۔

پلیٹ گلاس انشورنس سے مستفید ہونے کے لئے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے
پروپوزل فارم میں درست معلومات، دستخط، مہر، عنوان، اور تاریخ کا اندراج لازمی ہے۔ ہمارے دفاتر سے رابطہ کرکے متعلقہ فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کل انشورڈ رقم جو کہ پلیٹ گلاس کی مالیت کے برابر ہوگی۔
کم از کم 5 سے 10 سال تک کی نقصان کی تاریخ۔
کمپنی پروفائل۔

نوٹ:

مندرجہ بالا فہرست میں صرف بنیادی مطلوبات درج ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم مزید تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔

آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہے

ایک نظر ملاحظہ فرمائیں

Selected Product

Conventional