جعلی پلاسٹک کارڈ
اس پالیسی میں اس نقصان کا احاطہ شامل ہے جو پالیسی ہولڈر / مالیاتی ادارے کو جعلی پلاسٹک کارڈ کے ڈیبٹ سے ہوا ہو یعنی کسی مالیاتی ادارے کے جاری کردہ کارڈ کو کوئی غیر متعلقہ فرد پالیسی ہولڈر یا اس کے مالیاتی ادارے کے احاطے سے کرنسی، سکے، بینک نوٹ، ٹریویلر چیک، منی آرڈر، ڈرافٹ یا اس قسم کے دیگر تحریری دستاویزات کے حصول یا مصنوعات کی خریداری کے لئے استعمال کرے۔
چوری شدہ یا گمشدہ پلاسٹک کارڈ
یہ پالیسی مالیاتی ادارے کے جاری کردہ پلاسٹک کارڈ کے کسی غیر متعلقہ فرد کے ہاتھوں استعمال سے پالیسی ہولڈر / مالیاتی ادارے کو ہونے والے نقصان کا احاطہ کرتی ہے، یعنی اگر کارڈ چوری یا گم ہوگیا ہو مگر کوئی بدقماش شخص پالیسی ہولڈر یا اس کے مالیاتی ادارے کے احاطے سے کرنسی، سکے، بینک نوٹ، ٹریویلر چیک، منی آرڈر، ڈرافٹ یا اس قسم کے دیگر تحریری دستاویزات کے حصول یا مصنوعات کی خریداری کے لئے اسے استعمال کرے۔
مرچنٹ فراڈ
یہ پالیسی مالیاتی ادارے / پالیسی ہولڈر کو مندرجہ ذیل صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا احاطہ فراہم کرتی ہے؛
مالیاتی ادارے کے جاری کردہ پلاسٹک کارڈ کو پالیسی میں معین جغرافیائی حدود کے اندر استعمال کرکے کسی تاجر یا دکاندار کی جعلسازی سے ناجائز بخشش یا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش،
مالیاتی ادارے / انشورڈ کے اندرونِ پاکستان جاری کردہ پلاسٹک کارڈ کا کسی فراڈ / غیر متعلقہ فرد کے ہاتھوں بار بار استعمال۔
ملازمین کی بددیانتی
یہ پالیسی مالیاتی ادارے / پالیسی ہولڈر کو اس کے فراڈ، دھوکے باز ملازمین کی پلاسٹک کارڈ کے ناجائز استعمال کے نتیجے میں ہونے والے پیسے، سیکورٹی یا دیگر پراپرٹی کے نقصان کا احاطہ بھی کرتی ہے۔
یہ پالیسی مالیاتی ادارے / پالیسی ہولڈر کو اس کے فراڈ، دھوکے باز ملازمین کی پلاسٹک کارڈ کے ناجائز استعمال کے نتیجے میں ہونے والے پیسے، سیکورٹی یا دیگر پراپرٹی کے نقصان کا احاطہ بھی کرتی ہے۔
فراڈ اور جعلسازی سے مراد وہ ناجائز اور غیر قانونی اقدام ہیں جو متعلقہ ملازم مندرجہ وجوہات کی بنا پر کرے:
انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر
مذکورہ پالیسی میں مالیاتی ادارے / پالیسی ہولڈر کے احاطے میں کسی غیر متعلقہ فرد کے ہاتھوں انٹر بینک ٹرانسفر کے ذریعے جعلی پلاسٹک کے کارڈ استعمال سے پالیسی ہولڈر کو ہونے والے نقصانات کا احاطہ شامل ہے۔
مرچنٹ ریوارڈ
اس پالیسی میں چوری شدہ یا گمشدہ پلاسٹک کارڈ متعلقہ مالیاتی ادارے کو واپس کرنے والے تاجر کو مالیاتی ادارے کی جانب سے انعام کی ادائیگی کا احاطہ بھی شامل ہے تاکہ چوری شدہ یا گمشدہ کارڈ کے کسی غیر متعلقہ فرد کے ہاتھوں غیر قانونی استعمال کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔
غیر متعلقہ ای کامرس / آن لائن ٹرانزیکشن
یہ پالیسی مالیاتی ادارے / پالیسی ہولڈر کو اس نقصان کے خلاف بھی احاطہ فراہم کرتی ہے جو ان کے جاری کردہ پلاسٹک کارڈ کے کسی غیر متعلقہ فرد کے ہاتھوں ای کامرس / آن لائن استعمال کے باعث ہو؛کرنسی، سکے، بینک نوٹ، ٹریول چیک، منی آرڈر، ڈرافٹ یا اس قسم کے دیگر تحریری دستاویزات کے حصول کے لئے، یا
عدالتی و قانونی اخراجات
اس پالیسی میں پالیسی ہولڈر پہ ثابت ہونے والے الزامات اور دعوے کے دفاع پہ اٹھنے والے عدالتی و قانونی اخراجات کا مناسب احاطہ بھی شامل ہے، بصورت یہ کہ عائد یا ثابت ہونے والے الزامات اور ذمہ داری نے پالیسی ہولڈر کو پالیسی کی معینہ قابلِ ادائیگی رقم سے زیادہ مالیت کا نقصان پہنچایا ہو۔
انشورنس کمپنی کی عدالتی و قانونی اخراجات کا احاطہ فراہم کرنے کی ذمہ داری اس پالیسی میں بیان کردہ حدود تک محدود ہوگی۔